
مشہور پاکستانی اداکارہ مومل خالد عثمانی نے شوبز انڈسٹری کو خیر آباد کہہ دیا ہے، انہوں نے یہ فیصلہ اسلام سے قریب ہونے کے بعد کیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ مومل خالد عثمان نے اپنے اس فیصلے کا اعلان انسٹاگرام پرایک بیان میں کیا، انہوں نے اس پوسٹ میں اپنی ایک حجاب میں بنائی گئی تصویر شیئر کی ۔
تصویر پر ایک سوشل میڈیا صارف اور ان کے مداح نے سوال کیا کہ کیا آپ ڈراموں میں آئیں گی یا نہیں؟
مومل خالد نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نہیں میں اب ڈراموں میں نظر نہیں آؤں گی۔
خیال رہے کہ مومل خالد عثمان نے 2008 میں پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اداکاری کا آغاز کیا تھا، 2015 میں ان کی کار کو ایک حادثہ پیش آیا جس میں وہ شدید زخمی ہوگئی تھیں جبکہ ان کے منگیتر شاہ زیب انتقال کرگئے تھے، 2017 می انہوں نے عثمان پٹیل سے شادی کرلی اور اب ان کے 2 بچے بھی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/momalah111.jpg