zeshaan
Chief Minister (5k+ posts)
....اس ملک کی عوام بیوقوف ترین عوام ہے ،جو اپنے اچھے اور برے کو سوچ بھی نہیں سکتی اور دوسروں کی باتوں میں اپنا مقدر تلاش کرتی رہ جاتی ہے ،اور وہ لوگ جو انہیں سبز باغ دکھا رہے رہے ہوتے ہیں اپنا اپنا فائدہ اٹھا کر بھاگ لیتے ہیں ،بعد میں کون اپنی شکل دکھاتا ہے ،اخباروں میں تصویریں دیکھ کر ہی لوگوں کو پتا چلتا ہے کہ ہمآرا منتخب کیا ہوا شخص کیا گل کھلا رہا ہے.
ایک بات سمجھ میں نہیں آتی کہ کیا ہمارا ان نام نہاد مولویوں کے بغیر کارو بار زندگی چل نہیں سکتا ؟
سب کو معلوم ہے کہ انہوں نے اپنے اپنے انداز میں مذہب کو توڑ مروڑ کر پیش کیا ہوا ہے اور اپنی روزی روٹی کا وسیلہ بنا یا ہوا ہے ،پھر بھی ہم لوگ انکے جھانسے میں آ جاتے ہیں.
کیا ہم لوگ قرآن کریم کو پڑھنے اور سمجھنے کے لیے دن میں ایک گھنٹہ صبح اور ایک گھنٹہ شام کو بھی نہیں نکال سکتے تاکہ ہم لوگ الله کی دی ہوئی کتاب کو سمجھ کر پڑھ سکیں اور اس کی کہی ہوئ باتوں پر عمل پیرا ہو سکیں .یقین جانئے جب تک ہم ایسا نہیں کرتے ،رسوائی ہمار مقدر ہی رہے گی ........