
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں چند سوالوں کے ایسے جوابات دیئے کہ دیکھنے والے مسکرانے پر مجبور ہو گئے۔ ان سے مخالف سیاسی رہنماؤں سے متعلق سوال پوچھا گیا کہ بطور ڈاکٹر اگر ان کے پاس یہ شخصیات آئیں تو وہ ان کو کیا دوا تجویز کریں گی؟
بلاول بھٹو سے متعلق پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ وہ انہیں ریئلٹی چیک کی دوا دیں گی جب کہ نواز شریف کو حالات کے مطابق اینٹی ڈپریشن دوا دی جائے گی۔ قمر زمان کائرہ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ انہیں وٹامنز کی ضرورت ہے۔
جب ان سے مولانا فضل الرحمان سے متعلق پوچھا گیا تو ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ان کو نیند کی دوا دی جانی چاہیے جبکہ مریم نواز کو اینٹی الرجی دوا دوں گی جس سے وہ ٹھیک ہو جائیں گی۔ فردوس عاشق اعوان سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ تو خود ڈاکٹر ہیں اپنا علاج خود کر سکتی ہیں۔
جب صوبائی وزیر سے پوچھا گیا کہ وہ ٹی وی پر ٹاک شوز کرنے والے اینکرز سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کریں تو انہوں نے کہا کہ کاشف عباسی سب کو بیلنس میں لے کر چلتے ہیں اور گفتگو کے دوران مسکراتے ہیں جو بہت اچھی بات ہے۔ انہوں نے کہا صابر شاکر کو میرا مشورہ ہے کہ دوسرے بندے کو بھی بات کرنے کا موقع دیا کریں اور وسیم بادامی سے متعلق کہوں گی کہ وہ کسی اچھی بات کی تعریف بھی مشکل سے ہی کرتے ہیں۔
ان کے علاوہ یاسمین راشد نے ارشد شریف ، ماریہ میمن، شاہ زیب خانزادہ، کامران خان اور ندیم ملک سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا بتایا کہ ان میں کیا کیا خوبی اور کونسی خامی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/9NpzsQM/1.jpg