
پی ڈی ایم کے سربراہ فضل الرحمان تحریک انصاف سےمذاکرات میں رکاوٹ بن گئے اور وہ اپوزیشن سےمذاکرات کیلئے راضی نہیں ہورہے۔
پیپلزپارٹی نے مولانا فضل الرحمان کی رکاوٹ کو دور کرنےکےلیےپہلےدیگرجماعتوں سےرابطےشروع کیے۔اس سلسلے میں پیپلزپارٹی کا رابطہ اخترمینگ اور محسن داوڑسےہوا۔
آج پیپلزپارٹی کے وفد کی ایم کیوایم، اے این پی، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کا امکان ہے۔
https://twitter.com/x/status/1647902585636921344
ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی اور ق لیگ سے بھی ملاقاتیں ہونگی ، جب یہ جماعتیں راضی ہوجائیں گی تو پھر جے یو آئی ف اور مسلم لیگ ن سے رابطہ کیا جائے گا۔
پیپلزپارٹی کے ایک سینئر رہنما کے مطابق حکومتی اتحادی جماعتوں سے مثبت سگنل ملے ہیں، جب یہ تمام جماعتیں راضی ہوجائیں گی تو پھر مولانا فضل الرحمان کیلئے رکاؤٹ ڈالنا آسان نہیں ہوگا اور وہ اکیلے رہ جائیں اور ممکن ہے کہ ن لیگ کا ایک دھڑا ہی مولانا فضل الرحمان کا ساتھ دے
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/jameelaahhsaih.jpg