
مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر آصف علی زرادری کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی منظرعام پر آگئی ہے۔
اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر سابق صدر آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمن کی پونا گھنٹہ ون آن ون ملاقات بھی ہوئی
نجی چینل کے ذرائع کے مطابق ولانا فضل الرحمان کو سابق صدر نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اپنی حکمت عملی بارے آگاہ کیا، آصف علی زرادری نے حکومتی اتحادیوں سے ہونے والے رابطوں سےمتعلق مولانا فضل الرحمان کو آگاہ کیا۔
نجی چینل کے مطابق ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرادری اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان 30 منٹ ون او ون ملاقات بھی ہوئی۔
ملاقات اس معاملے پر بھی مشاورت کی گئی کہ تحریک عدم اعتماد وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب یا اسپیکر میں سے کس کے خلاف پہلے لائی جائے ۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم سے علیحدگی جبکہ سابق صدر نے شوکاز نوٹس کا بھی ہلکا پھلکا گلہ بھی کیا۔
مولانا کی جانب سے آصف زرداری کیلئے پرتکلف کھانوں کا اہتمام کیا گیا جس میں مٹن سجی، چانپیں، شنواری کڑاہی ،مچھلی اور جھینگے سمیت پرتکلف کھانوں کا ڈھیر لگایا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے کہا کہ مولانا صاحب آپ کمزور ہوگئے ہے، اپنا خیال رکھیں، جس پر مولانا فضل الرحمان نے جواب دیا کہ بس وقت کے ساتھ ساتھ چل رہا سب۔
ذرائع کے مطابق کہ آصف زرداری نے کہا کہ ہمارے ممبرز کی تعداد مکمل ہے، حکومتی اتحادی بھی رابطے میں ہیں، مولانا آپ اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے مشاورت کرکے بسم اللہ کریں جس پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قوم کو جلد سرپرائز دیں گے۔
ملاقات میں کہاگیا کہ اس مرتبہ نا اہل حکومت کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے۔عوام کی امیدیں ہم سے وابستہ ہیں، حکومتی اتحادی بھی حکومت سے مایوس ہوچکے ہیں۔
ملاقات میں طے پایا کہ جلد اپوزیشن کی تمام جماعتوں سے مشاورت کرکے عدم اعتماد پیش کریں گے، جلد بازی نہیں کرنی ۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/asif-z11.jpg