
بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکرٹری جمیل سومرو نے انکشاف کیا ہے کہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کے بھائی کو سندھ میں عہدہ دلانے کیلئے بنی تھی، عدالتی حکم پر جب انہیں عہدے سے ہٹایا گیا تو وہ 15 سال پرانے بل نکا ل لائے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکرٹری جمیل سومرو نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاالرحمان کو سندھ میں ڈپٹی کمشنر تعینات کیلئے بنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ جب عدالتی حکم پر ضیاءالرحمان کو عہدے سے ہٹایا گیا تو وہ ناراض ہوگئے اور کراچی میونسپل کارپوریشن کے 15 سال پرانے ٹھیکوں کے جعلی بل سامنے لے آئے اور مطالبہ کیا کہ ان بلوں کو منظور کرواکے ادائیگی کروائی جائے۔
بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکرٹری جمیل سومرو نے کہ یہ ہے مولانا فضل الرحمان کی سیاست کہ انہوں نے پی ڈی ایم بنتے ہی اپنے بھائی کو سندھ میں ڈی سی تعینات کروادیا۔
https://twitter.com/x/status/1455851131830165507
صحافی امتیاز چانڈیو نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جمیل سومرو کے مطابق مولانا فضل الرحمان اتنی بڑی داڑھی رکھتا ہے مگر زبان پر جھوٹ بولتا ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ آج تک آصف زرداری، بلاول اور فریال صاحبہ نے بھی وہ زبان اور الفاظ استعمال نہیں کئے جو جمیل سومرو کر رہے ہیں۔ کیا کس کی آشیرواد ہے ان کو؟
https://twitter.com/x/status/1455847410790375425
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4jamilsom.jpg