
الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخابات کی تاریخ دیتے وقت صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں امن وامان اور ملکی مجموعی اقتصادی صورتحال کو مدنظر رکھنا چاہیے : سربراہ جے یو آئی ف
سربراہ جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور زیرغور آئے۔ وزیراعظم سے ملاقات کے موقع پر ضمنی انتخابات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو قومی اسمبلی کے 31 حلقوں میں آئندہ ماہ ہونےو الے الیکشنز میں حصہ نہیں لینا چاہیے۔
مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ضمنی انتخابات کے حوالے سے تاریخ دیتے وقت صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں امن وامان اور ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال کو مدنظر رکھنا چاہیے اور یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم کو آئندہ ماہ ہونےو الے ضمنی الیکشنز میں حصہ نہیں لینا چاہیے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا یقین تعمیری سیاست پر ہے، ہم ملک میں جاری معاشی بحران سے نپٹنے کے لیے دن رات کوششیں کر رہے ہیں۔ مہنگائی کی موجودہ لہر پر جلد سے جلد قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ وقت ملک میں تخریبی سیاست کرنے کا نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں تمام سیاسی جماعتوں کو معیشت اور انتخابات ودیگر قومی امور پر متفقہ لائحہ عمل اختیار کرنا ہو گا۔
https://twitter.com/x/status/1621811044774453249
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے قومی اسمبلی کی 31 نشستوں پر ضمنی انتخابات اگلے ماہ کی 19 تاریخ کو شیڈول کیے گئے ہیں، ضمنی انتخابات میں اتحادی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے مابین مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے لیکن مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم سے ضمنی الیکشنز میں حصہ نہ لینے کی تجویز دی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/maulana-sha.jpg