
مسلم لیگ ق کے رہنما و رکن قومی اسمبلی مونس الہیٰ نے مولانا طاہر اشرفی نےمسجد نبویﷺ واقعہ سے متعلق بیان پر سخت ردعمل دیدیا ہے۔
مائیکروبلا گنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں مونس الہیٰ نے مولانا طاہر اشرفی کے بیان سے متعلق خبر کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ" یہ ہمیشہ کرائے پر دستیاب ہوتےہیں، یہ وہی ہیں جو 2002 سے 2007 کے درمیان ہماری حکومت کے ساتھ تھے"۔
https://twitter.com/x/status/1521128055258988547
انہوں نے کہا کہ "اس کے بعد یہ شریفوں کی حکومت میں شامل رہے ، اس کے بعد یہ عمران خان کے ساتھ ہولیے اور اب ایک بار پھر یہ شریفوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
واضح رہے کہ مولانا طاہر اشرفی نے مسجد نبویﷺ واقعہ سے متعلق ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ واقعہ ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا، یہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔
مولانا طاہر اشرفی نے پاکستان علماء کونسل کی جانب سے واقعہ کی ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا تھا اور کہا تھا کہ سعودی حکومت اپنے قوانین کے مطابق اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4mooniselahiresponta.jpg