
تحریک انصاف سے مذاکرات پر پیپلزپارٹی اور حکومتی اتحادیوں میں اختلافات۔۔ اجلاس بے نتیجہ ختم
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحریک انصاف سے مذاکرات کے سلسلے میں حکومتی اتحادیوں کے اجلاس میں بلاول کے موقف سے اختلاف کیا گیا اور کسی قسم کا اتفاق رائے پیدا نہ ہوسکا جس کی وجہ سے اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق جے یو آئی (ف) اور شاہ زین بگٹی نے عمران خان سے مذاکرات کی شدید مخالفت کی جبکہ باقی جماعتوں نے حمایت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریک شاہ زین بگٹی نے کہا ہم ڈائیلاگ کے عمل کے مخالف نہیں تاہم عمران خان ایک جھوٹا انسان ہے، جو بھروسے کے لائق نہیں ۔۔یادرہے کہ شاہزیب بگٹی کی جماعت صرف ایک سیٹ رکھتی ہے۔
اجلاس میں شریک جے یو آئی (ف) کے رہنما نے مذاکرات کے حوالے سے بلاول کے مؤقف کی مخالفت کرتے ہوئے کہا عمران خان کوئی سیاسی قوت نہیں، ڈائیلاگ کی مخالفت کرتے ہیں۔
بلاول زرداری کے مؤقف کی ایم کیوایم، اخترمینگل کی بی این پی ،خالد مگسی کی بلوچستان عوامی پارٹی اور ق لیگ نے حمایت کی جبکہ اے این پی بھی کسی حدتک حامی نظرآئی، اجلاس میں شریک وفاقی وزیر اور ق لیگ کے رہنما چودھری سالک اور محسن داوڑ سمیت دیگر نے بھی مؤقف کی تائید کی۔
ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اس موقع پر کہا بات چیت کے دروازے بند کرلینا غیرجمہوری اور غیرسیاسی ہے، یہ وقت کی ضرورت ہے کہ ڈائیلاگ کا راستہ اختیارکر کے ملک کو بحران سے نکالا جائے۔
ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادیوں کا اجلاس اختلاف رائے کے بعد بے نتیجہ ختم ہو گیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/insidehahas.jpg