
وزیراعظم شہباز شریف نے ضمنی انتخابات میں علی موسیٰ گیلانی کی فتح کے بعد سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو ٹیلی فون کرکے مبارکباد دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملتان کے حلقہ این اے157میں حکمران اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے مشترکہ امیدوار علی موسیٰ گیلانی نےفتح حاصل کی جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم اور علی موسیٰ گیلانی کے والد یوسف رضا گیلانی کو فون کرکے مبارکباد دی ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موسیٰ گیلانی کی جیت درحقیقت پی ڈی ایم کی مشترکہ جیت ہے، ملتان کے عوام کے ایک بار پھر گیلانی خاندان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1582026145167556609
واضح رہے کہ ملتان کے حلقہ این اے 157 میں ضمنی انتخابات کے دوران علی موسیٰ گیلانی نے پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو کو شکست دی تھی، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق موسیٰ گیلانی نے79ہزار743 ووٹ حاصل کیےجبکہ مہر بانو قریشی صرف 59ہزار 993 ووٹ ہی حاصل کرسکیں۔