
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے پاکستان کے حوالے سے تضحیک آمیز بیان جاری کرنے پر سوشل میڈیا صارفی نے بھارت سے تعلقات کے خواہش مند سیاستدانوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایک بیان میں پاکستان کے حوالےسے تضحیک آمیز رویہ اختیار کرتے کہا کہ"ہم نے ملکی مفاد میں روس سے تیل خریدنے کا فیصلہ کیا،کئی ممالک کی صورتحال خراب ہورہی ہے، کئی تو دیوالیہ ہوچکے ہیں، ہمارا پڑوسی ملک جو پہلے دہشت گردی پھیلاتا تھا اب آٹے کیلئے ترس رہا ہے"۔
https://twitter.com/x/status/1781608396673667171
نریندر مودی کے اس بیان پر پاکستانی صحافیوں، سیاستدانوں اور سول سوسائٹی کی جانب سےشدید ردعمل کا اظہار کیا گیا، نریندر مودی کے اس بیان کی مذمت کے ساتھ ساتھ بھارت سے تعلقات کی بحالی کے خواہش مند حلقے کو بھی آڑے ہاتھوں لیا گیا اور کچھ لوگوں نے اس بیان پر روس کا دورہ کرنےوالے سابق وزیراعظم عمران خان کو بھی یاد کیا۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ یہ بیان ان حضرات کیلئے ہے جو بھارت سے فوری تعلقات کیلئے مرے جارہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1781614136964571218
صحافی ارم ضعیم نے کہا کہ کیا ہوا اگرشمن ملک مذاق اڑارہا ہے تو،ہم نے کھلم کھلا انتخابات میں دھاندلی کروائی، بغیر جیتے نواز، شہباز زرداری کو حکمران بنایا، پی ٹی آئی کی خواتین و بچوں کو سڑکوں پر گھسیٹا، ججز کو بلیک میل کرکے آئین معطل کیا اور انصاف کا قتل عام کروایا، ملک کا دیوالیہ نکلوایا، امریکی حکم پر جمہوری حکومت کو گھر بھیجا، گروتھ منفی اور مہنگائی ڈبل ٹرپل کروادی، کشمیر ہم سے چھن گیا، مودی میں ہمت ہے تو ا ن محاذوں پر ہمیں ہرا کر دکھائے۔
https://twitter.com/x/status/1781628147659608558
صحافی عمر دراز گوندل نے کہا کہ کوئی مودی کو بتائے کہ ہم نے صرف روس کا دورہ کرنے پر وزیراعظم کی چھٹی کروادی تھی۔
https://twitter.com/x/status/1781609627378925583
اینکر اسامہ غازی نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کا بھارت سے تعلقات کے بغیر سانس لینا مشکل ہورہا ہے اور یہ ہے بھارت کی سوچ۔
https://twitter.com/x/status/1781641300715897032
صحافی عمر انعام نے کہا کہ مودی کے اس بیان میں کوئی غم وغصہ پایا جاتا ہے؟ کیا اس پر بھی ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس ہوگی؟
https://twitter.com/x/status/1781322634757591543
ایک صارف نے کہا کہ امریکہ نے رجیم چینج کے بعد روس سے تیل نہیں لینے دیا، ایران سے گیس پائپ لائن نہیں ڈالنے دی، آئی ایم ایف کو پیسے دینےسے منع کیا، اور میزائل کی معاونت کرنے والی کمپنیوں پر پابندی لگادی، اور ہم ایک آزاد ملک ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1781624866107445758
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/modi1h1h121.jpg