
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں سنا ہے کہ مودی کی پارٹی نے میرے سر کی قیمت 2 کروڑ روپے مقرر کی ہے،بلاول بھٹو نے نریندر مودی کو گجرات کا قصائی کہنے کے بیان پر قائم ہوں،میں نے بھارتی وزیراعظم سے متعلق تاریخی حقیقت دہرائی ہے۔
بلاول بھٹونے بلوم برگ ٹی وی کودئیے انٹرویو میں کہا بھارتی مسلمان مودی حکومت کے تشدد کا نشانہ بن رہے ہیں، بھارت میں میرے سرکی قیمت لگائی گئی۔جس سےثابت ہوتا ہے کہ میں نے جو کہا تھا وہ درست ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بلاول بھٹو کے خلاف بی جے پی کے مقامی رہنما منوپال بنسال نے اشتعال انگیزی کرتے ہوئے سر کی قیمت لگادی،بی جے پی کی جانب سے بھارت میں بلاول بھٹو کے خلاف ریلیاں بھی نکالی گئیں۔
نیویارک میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ بھارت کو بتانا چاہتا ہوں کہ اسامہ بن لادن تو مر چکا ہے مگر گجرات کا قصائی زندہ ہے اور بھارت کا وزیرِ اعظم بن چکا ہے،بھارتی حکومت گاندھی کی نہیں، گاندھی جی کے قاتل کے نظریات پر یقین رکھتی ہے، ہٹلر سے متاثر ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/modi-and-bilawal-pr.jpg