
سوشل میڈیا پر نیویارک ٹائمز کی صفحہ اول پر شائع ہونے والی ایک خبر کی تصویر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی دنیا کی آخری بہترین امید ہیں۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک تصویر گردش کررہی ہے جو دیکھنے میں امریکی جریدے نیویارک ٹائمز کے صفحہ اول کی ایک سٹوری معلوم ہوتی ہے۔
اس خبر کی سرخی انتہائی دلچسپ ہے کیونکہ یہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے متعلق ہے، سرخی میں کہا گیا ہے کہ" دنیا کیلئے آخری، بہترین امید"، ذیلی سرخی میں لکھا گیا ہے کہ"دنیا کے سب سے پسندیدہ اور طاقتور ترین لیڈر ، ہم پر مہربان ہونے کیلئے موجود ہیں"۔

نیویارک ٹائمز کے صفحہ اول پر نریندر مودی سے متعلق ایسی کوئی خبر شائع ہونے کی خبر نہ صرف غیر مصدقہ ہے بلکہ خبر تیار کرنیوالے والے ستمبر کےسپیلنگ بھی غلط لکھ ڈالے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر درحقیقت فوٹوشاپ سافٹ ویئر کی مدد کی تیار کی گئی ہے۔
اس وائرل تصویر کے سامنے آنے کی ٹائمنگ بہت اہم ہے کیونکہ یہ اس وقت سامنے آئی جس وقت نریندر مودی اپنا تین روزہ دورہ امریکہ مکمل کرکے اتوار کو واپس لوٹے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1442219196566306827
اپنے دورے کے دوران نریندر مودی نےاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے76ویں اجلاس سے خطاب بھی کیا اور کواڈ سمٹ میں بھی شرکت کی۔
فیکٹ چیک ویب سائٹ نے بھی اس تصویر کے جعلی اور فوٹوشاپڈ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نیویارک ٹائمز نے اتوار کو نریندر مودی سے متعلق ایسی کوئی خبر شائع نہیں کی ہے ، یہ سکرین شاٹ بھارتی سوشل میڈیا ونگز کی جانب سے نریندر مودی کی بڑائی کیلئے کیا جانے والے ایک پراپیگنڈے کا ہی ایک پہلو ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/Ehyd2tu.jpg
Last edited: