
سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے فوری بعد ایک اور پاکستان سپر لیگ کا ٹورنامنٹ کرا دینا چاہیے، کیونکہ عوام کو حالیہ سیاسی بحث سے نکالنے کا بس یہی ایک طریقہ ہے۔
نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کے مالک سلمان اقبال نے تجویز دی ہے کہ موجودہ سیاسی بحث و مباحثے والی صورتحال سے نکالنے کیلئے پی ایس ایل کا ایک اور ٹورنامنٹ کرا دینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے لوگوں کی توجہ دوسری جانب مبذول ہو سکے گی، یا پھر عام انتخابات کا اعلان کر دینا چاہیے کیونکہ موجودہ صورتحال سے نکلنے کی یہی دو صورتیں ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1516453467086372870 یاد رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ختم ہونے کے بعد ملک میں سیاسی ہلچل اپنے عروج پر ہے، سوشل میڈیا اور سڑکوں پر لوگ صرف ایک ہی بات کرتے نظر آتے ہیں۔
گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ٹرینڈ ٹاپ کر رہا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sa1lm2211n11.jpg