
نجی ٹی وی چینل رپورٹ کارڈ میں سینئر تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کے ان 3 سالوں میں جتنے اسکینڈلز بنے اتنے کبھی کسی حکومت کے دور میں نہیں بنے، اس سے کہیں پر بھی کوئی بھی محکمہ محفوظ نہیں رہا۔
حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور وفاق میں شاذونادر ہی کوئی محکمہ ایسا بچا ہو گا جس میں کوئی اسکینڈل نہ بنا ہو۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی پنجاب سے متعلق پوچھنا چاہتا ہے تو میں بتا دیتا ہوں یا پنجاب کے لوگوں سے پوچھ لیں۔ خیبرپختونخوا سے متعلق پوچھنا ہے تو سلیم صافی سے پوچھ لیں۔
انہوں نے کہا کہ پشاور، لاہور اور اسلام آباد میں کرپشن کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے۔ حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ ایک سال قبل اپنی ایک تقریر میں مریم نواز نے عمران خان کے اوصاف حمیدہ بیان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ بندہ ایماندار ہے۔ مہمند ڈیم کا ٹھیکہ رزاق داؤد کو چلا گیا، شوگر اسکینڈل میں جہانگیر ترین کا نام آیا۔
تجزیہ کار نے ادویات سکینڈل میں سامنے آنے والے عامر کیانی سے متعلق کہا کہ وہ اور عمران خان دو جسم ایک جان ہیں اور ان کا پارٹی فنڈنگ اسکینڈل اور نان و نفقہ میں ہر طرح سے ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جس پیسے کو ڈرٹی منی کا نام دیتے تھے وہ سب کمانے والے ان کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم کے اردگرد موجود اتنے لوگوں پر کرپشن کے الزامات ہیں اس لیے انہیں بری الذمہ قرار نہیں دیا جا سکتا ہے اور اس لیے وزیراعظم کی ساکھ بہت زیادہ متاثر ہوئی ہے اور ابھی ہو رہی ہے۔ حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ وہ عمران خان کی دور حکومت میں ہونے والی کرپشن کو 8 نمبر دیں گے۔ یاد رہے کہ اس میں ایک سب سے کم اور 10 سب سے زیادہ ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2hafeezniazikhan.jpg