
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہےکہ 8 اکتوبر کو انتخابات کا انحصار اب حالات کی بہتری پر ہے، موجودہ حالات میں انتخابات ہوئے تو خونریزی ہوسکتی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے پروگرام فیصلہ آپ کا میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 8 اکتوبر کو انتخابات کا تب ہی سوچا جاسکتا ہے جب آج کے پیدا ہوئے حالات دوبارہ نارمل ہوجائیں، جو ماحول آج ہے اگر ان حالات میں انتخابات کی جانب گئے تو ملک میں خونریزی شروع ہوجائے گی۔
ایمرجنسی سے متعلق سوال کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آئین میں ایمرجنسی کا حل موجود ہے، اگر حالات بہتر نا ہوئے تو آئین میں جو حل موجود ہیں ان پر عمل درآمد کیا جاسکتا ہے، پیپلزپارٹی ہو یا کوئی اور جماعت پھر ملک کی بہتری کا سوچا جانا چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1658868543746633729
عمران خان کےعلاوہ دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں سے مذاکرات سے متعلق سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ وہ سیاسی لوگ ہیں، اور سیاست کو سمجھتے بھی ہیں اور کافی عرصے سے سیاست میں موجودہ ہیں،عمران خان سیاست دان نہیں ہے، یہ اس ملک و قوم کی بدقسمتی ہے جو یہ شخص سیاست میں آیا اور اس کے بعد کچھ لوگوں کی غلطی تھی جو اسے پروان چڑھایا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے یا تو اس ملک کو حادثے سے دوچار کرنا تھا یا اس کا اپنے آپ کو حادثے سے دوچار کرنا تھا وہ اس نے کردیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3ranasnaulalallaa.jpg