موثر جواب سے پاکستانی شہریوں کی جانوں کے ضیاع کا مناسب بدلہ لیا،فیلڈمارشل

07164125f616bc8.jpg

عیدالاضحیٰ کے بابرکت موقع پر پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور عید اپنے اہلکاروں کے ساتھ منائی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر ایل او سی پر پہنچے تو کور کمانڈر راولپنڈی نے ان کا استقبال کیا۔ انہوں نے اگلے مورچوں پر تعینات افسران اور جوانوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی، جس کے بعد وطن عزیز کی ترقی، استحکام اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

فیلڈ مارشل نے اس موقع پر افسران اور جوانوں کو عید کی مبارکباد دی اور ان کے حوصلے، عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ انہوں نے بلند حوصلے اور غیر معمولی آپریشنل تیاریوں پر افواج پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

فوجی ترجمان کے مطابق اپنے خطاب میں فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ "مورچوں پر اہل خانہ سے دور رہ کر عید منانا سب سے بڑا قومی فریضہ ہے، یہ مادرِ وطن کے دفاع کے عظیم مقصد کو پورا کرنے کا مظہر ہے۔"

آرمی چیف نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے جرات مندانہ اور موثر جواب سے پاکستانی شہریوں کی قربانیوں کا بدلہ لیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے آپریشن "بنیان مرصوص" میں جوانوں کی مثالی کارکردگی کو سراہا اور معرکۂ حق میں شہداء اور غازیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کی جنگی تیاریوں پر انہیں مکمل اعتماد ہے۔
 

Milkyway

Senator (1k+ posts)
Pakistan-Elevates-General-Asim-Munir-to-Field-Marshal-After-Historic-Victory.jpg
Pakistan has very strong leadership (Field Marshal Asim Munir) ... Some people don't like when I say this, but it is what it is.
President Donald Trump
 

Back
Top