موبائل نیٹ ورک کمپنیوں نے ٹیرف میں اضافے کا مطالبہ کردیا

mobilnaahah.jpg

معاشی بحران اور مہنگائی نے موبائل نیٹ ورک کمپنیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، کمپنیوں نے حکومت سے ٹیرف میں اضافے کا مطالبہ کردیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق موبائل فون کمپنیوں کو درپیش بلند لاگت اور کمزور شرح مبادلہ کے باعث بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے ، کمپنیوں نے وفاقی حکومت سے ٹیرف میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ ان حالات میں پاکستان میں خدمات جاری رکھنا دشوا ر ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کمپنیوں نے موقف اپنایا ہے کہ مہنگے ایندھن و بجلی، شرح سود میں اضافے کے باعث کاروباری لاگت میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے، ٹیلی کام کمپنیوں کے ایک وفد نے وفاقی وزیر ٹیکنالوجی سید امین الحق سے ملاقات کی اور اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے معاشی مسائل سے آگاہ کیا۔

وفاقی وزیر سے ملنے والے وفد میں جاز ، پی ٹی سی ایل اور ٹیلی نار کے سربراہان شریک تھے، وفد نے وفاقی وزیر کومعاشی مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے ملک میں سروس کا معیار بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے، خدمات جاری رکھنے کیلئے کمپنیوں کا ہدف فی صارف کم از کم آمدن 1اعشاریہ 5 ڈالر ہوناضروری ہے اس وقت پاکستان میں فی صارف آمدنی 80 سینٹ فی ہے۔