سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ملک گیر احتجاج کے باعث انٹرنیٹ سروس مسلسل تیسرے روز بھی بند ہے، جس کے باعث ٹیلی کام کمپنیوں اور حکومتی محصولات بھاری مالیاتی خسارے میں چلی گئی۔
منگل سے انٹریٹ سروس کی بندش سے ٹیلی کام سیکٹر کو 82کروڑ روپے مالیت کا نقصان اٹھانا پڑا، موبائل انٹرنیٹ کے تعطل سے حکومتی محصولات میں بھی 28 کروڑ روپے کی کمی دیکھنے میں آئی، موبائل انٹرنیٹ پر منحصر ایپس بند ہونے سے ان سے منسلک افراد کی یومیہ اجرت بھی شدید متاثر ہوئی۔
انٹرنیٹ سروس کی بندش سے ڈیجیٹل ادائیگیاں، کریڈٹ کارڈز بھی متاثر ہوئیں جس سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،ٹیلی کام انڈسٹری کے ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل فون انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 12.50کروڑ ہے اور منگل کی شب سے موبائل انٹرنیٹ سروس بدستور بند ہونے سے موبائل کمپنیوں کو بھاری مالی نقصانات کا سامنا ہے، موبائل انٹرنیٹ بند ہونے سے حکومت کو ٹیکس ریونیو بھی کم موصول ہوئے ہیں۔
دوسری جانب پنجاب بھر میں انٹرنیٹ سروس بند کرنے کے خلاف درخواست پر لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی، عدالت نے وفاقی حکومت اور پی ٹی اے سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا،لاہور:عدالت نے معاونت کے لئے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیئے،درخواست گزارسلمان ابوذر نیازی عدالت کے روبرو پیش ہوئے، درخواست گزار نے مؤقف اپنایا حکومت نےغیرقانونی طورپرسروسزمعطل کردی ہیں، حکومت کسی شکایت پر متعلقہ مواد ہٹاسکتی ہے۔