
پاکستان مسلم لیگ ن کے ایک عہدیدار نے یہ کہہ کر پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا ہے کہ پارٹی میں من پسند افراد کو ٹکٹوں سے نوازا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے سابق ضلع نائب ناظم ملک صدیق نے اپنی پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا ہے اور الزام عائد کیا ہے کہ پارٹی میں من پسند افراد کو ٹکٹوں سے نوازا جارہا ہے، امیر مقام نے بھی چار مرتبہ چار من پسند افراد کو ٹکٹیں دی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم 1970 سے خاندانی سطح پر ن لیگ کا حصہ ہیں، ہم نے کبھی کوئی الیکشن نہیں ہارا،سوات میں پارٹی کو ایک خاندان کی حد تک محدود کردیا ہے، ن لیگ خیبر پختونخوا کے صدر امیر مقام نے چار مرتبہ من پسند افراد کو ٹکٹیں دی جو کہ ناکام ہوئے۔
خیال رہے کہ پاکستان مسلم لگا ن مںن انتخابات 2024 کلئے ٹکٹوں کی تقسما کے معاملے پر اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں،،ٹکٹوں کی بندر بانٹ مںس متعدد ن لیمں رہنما پارٹی قا دت سے ناراض بھی ہوگئےہیں، پارٹی کی اعلیٰ قائدت نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے کمیٹیاں تشکیل دیدی ہیں۔۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1pmlnsnjhdjdjhfbjf.png