منی لانڈرنگ کیس: ایف آئی اے نے فرح خان اورانکے شوہرکوطلب کرلیا

farahiahsah.jpg

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی سہیلی فرح خان کو شوہر سمیت طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے لاہور کی جانب سے فرح خان عرف گوگی اور ان کے شوہر احسن جمیل کو طلبی کے نوٹسز بھجوادیئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات کیلئے دونوں شخصیات 17 فروری کو ایف آئی اے دفتر پیش ہوں۔

ایف آئی اے ذرائع کےمطابق فرح گوگی اور احسن جمیل گجر کو ٹیکس دستاویزات اور بینک ٹرانسفر کی تفصیلات ہمراہ لانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ایف آئی اے نے اس حوالے سے متعدد اداروں سے پہلے ہی ریکارڈ حاصل کرلیا ہے، تاہم اب فرح گوگی اور احسن جمیل گجر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے اور تمام ریکارڈہمراہ لانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ ایف آئی اے احسن جمیل گجر کے اکاؤنٹ سے22 کروڑ39 لاکھ روپے غوثیہ بلڈرز کے اکاؤنٹ میں منتقل کیےجانے کے معاملے پر انکوائری کررہی ہے۔
 
KPKInsafian

Senator (1k+ posts)

Hang them in the public! Whoever is involved in any kind of corruption.
 
Back
Top