منی لانڈرنگ کیس،مونس الہیٰ کو لاہور ہائیکورٹ سے خوشخبری مل گئی

5mooniselahilhcoyrt.jpg

لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہیٰ کےخلاف منی لانڈرنگ کیس خارج کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ ق کے رہنما اور وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے صاحبزادے مونس الہیٰ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کے اخراج سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست میں مونس الہیٰ نے موقف اپنایا کہ میرے خلاف منی لانڈرنگ کامقدمہ سیاسی انجینئرنگ کیلئے بنایا گیا ،لہذا اسےخارج کیا جائے۔


دوران سماعت سرکاری وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ محمد خان بھٹی سمیت دیگر ملزمان کے اکاؤنٹس میں ٹرانزیکشنز ہوئیں ، ان تمام ٹرانزیکشنز سے فائدہ اٹھانے والے شخص مونس الہیٰ ہیں، یہ کیس این او سی کے اجراء کا نہیں بلکہ منی لانڈرنگ کا ہے، کمپنیوں کے شیئرز کی منتقلی کیلئے این او سی کے اجراء کے حوالے سے مونس الہیٰ کے خلاف ثبوت بھی موجود ہیں۔

مونس الہیٰ کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیب نے اس سارے معاملے کی تحقیقات کرکے کیس بند کردیا ہے، نیب کی رپورٹ میں ان تمام کمپنیوں کا ریکارڈ موجود ہےجن سے متعلق ایف آئی اے تحقیقات کررہا ہے، اس کیس میں نا تو کسی شخص، نجی ادارہ، بینک یا شکایت کنندہ کا نقصان ہوا اور نا ہی قومی خزانے کو نقصان پہنچا ، حکومت نے یہ کیس مونس الہیٰ کو سیاسی دباؤ میں لانے کیلئے قائم کیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے مونس الہیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے مقدمہ خارج کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
 

Back
Top