
پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ خان صاحب نے کہا تھا کہ پنجاب کے بغیر حکومت کا فائدہ نہیں جس پر میں نے کہا تھا آپ فکر نہ کریں۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جہانگیر خان ترین اپنے حلقے لودھراں میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھےجس میں انہوں نے تحریک انصاف کی حکومت بنوانے کیلئے نمبر گیمز پورے کرنے کا کریڈٹ لیا اور آزاد اراکین کو پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے جہاز کے استعمال کا ذکر بھی کرڈالا۔
اس موقع پر جہانگیر خان ترین نے کہا کہ الیکشن میں تحریک انصاف کو کامیابی ملی مگر ہماری کچھ سیٹیں کم تھیں تو آپ کو پھر پتا چلا کہ جہاز چلا ہے، الیکشن کے بعد پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے تحریک انصاف کے پاس ن لیگ کے مقابلے میں 8 سیٹیں کم تھیں، خان صاحب نے مجھے پیغام بھجوایا کہ پنجاب کے بغیر مرکز میں حکومت کا فائدہ نہیں ہے جس پر میں نے کہا آپ فکر نہ کریں۔
جہانگیر ترین نے کہا کہ الیکشن سے 6 ماہ قبل ایک فضول فیصلے کے تحت مجھے نا اہل کروایا گیا اور جب الیکشن کے بعد ہماری حکومت بن گئی تو ایک منظم سازش کے ذریعے مجھے عمران خان سے دور کیا گیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5tar.jpg