
مشہور اینکر پرسن و صحافی منصور علی خان نے ایکسپریس نیوز چھوڑ کر دوسرے ٹی وی چینل کو جوائن کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں منصور علی خان نے کہا کہ تقریبا 6 سال بعد ایکسپریس نیوز کے ساتھ میرا سفر آج اختتام پزیر ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے اب مجھے آگے بڑھنا چاہیے، میں نے گزشتہ ماہ ایکسپریس نیوز سے استعفیٰ دیدیا تھا اور آج میرا نوٹس پیریڈ بھی ختم ہوگیا ہے جس کے بعد میں نے سماء نیوز جوائن کرلیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1527292222269378564
انہوں نے ایکسپریس نیوز میں اپنی ٹیم اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب نے مجھے بہت سپورٹ کیا اور ہم سب ایک فیملی کی طرح رہے، اس 6 سال کے عرصے میں مجھے ادارے کی طرف سے مکمل طور پر آزادی دی گئی اور اس کیلئے میں ایکسپریس نیوز کے مالک جناب سلطان لاکھانی کا بے حد شکرگزار ہوں۔
واضح رہے کہ سما ٹی وی علیم خان کی ملکیت میں ہے اور منصور علی خان ماضی میں علیم خان کو شدید ترین تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں اور ان پر اے ٹی ایم، کرپشن اور قتل کے الزامات لگاتے رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1527347828686671875
واضح رہے کہ سینئر صحافی و تجزیہ کار عمران ریاض خان اس سے قبل سماء نیوز پر پروگرام کیا کرتے تھے مگر مبینہ طور پر ادارے کی انتظامیہ کی جانب سے انہیں تحریک انصاف کی حمایت اور ن لیگ کی مخالفت پر آف ایئر کردیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے دوبارہ ایکسپریس نیوز جوائن کرلیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13mansoorlaikjinsama.jpg