
منشیات کیس میں گرفتار بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو 20 سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان کے خلاف منشیات کیس میں جن دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ان دفعات کے تحت جرائم ثابت ہونے پر آریان خان کو 20 سال تک کی قید کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
رپورٹ کے مطاب آریان خان کو منشیات کنٹرول بیورو(این سی بی) نے گرفتار کیا اور ان کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کی دفعہ8 سی،20 بی،27 اور 35 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
این ڈی اپی ایس ایکٹ کی شق نمبر 8 سی منشیات خریدنے اور فروخت کرنے کے جرائم سے متعلق ہے جس کے ثابت ہونے پر ملزم کو 6 ماہ سے 10 سال تک کی قید کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، سیکشن بی منشیات رکھنے سے متعلق ہے جس کی سزا 20 سال تک کی قید ہے۔
دفعہ 27 بھی منشیات رکھنے سے متعلق ہے جبکہ دفعہ 35 ملزم کی اپنی بے گناہی ثابت کرنے کیلئے لگائی جاتی ہے ۔
واضح رہے کہ 2 اکتوبر کی رات این سی بی نے ممبئی کے ساحل پر موجود ایک بحری جہاز میں جاری پارٹی پر اچانک چھاپہ مارا اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی، اس پارٹی میں شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان بھی شریک تھے، دوران تحقیقات آریان خان کے خلاف بھاری ثبوت اکھٹے ہونے پر انہیں گرفتار کیا گیا اور پوچھ گچھ کی گئی جس میں آریان خان نے منشیات خریدنے کا اعتراف بھی کیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ayii11.jpg