
گزشتہ روز ممبئی کے ساحل کے قریب ایک کروز پر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی ادارے این سی بی (نارکوٹکس کنٹرول بیورو) نے منشیات قبضے میں لیکر متعدد افراد کو گرفتار کیا تھا۔ ان لوگوں میں بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔
این سی بی نے عدالت سے آریان خان کا دو دن کا ریمانڈ منظور کرنے کی استدعا کی تھی، تاہم عدالت نے انہیں ایک دن کے ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔
این سی بی کے ایک افسر نے بھارتی میڈیا کو بتایا ہے کہ آریان خان دوران تفتیش رونے لگا تھا اور یہی نہیں اس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ 4 سال سے منشیات کا عادی ہے۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے مطابق جب آریان برطانیہ، دبئی اور دیگر ممالک میں موجود تھا وہ وہاں بھی منشیات لیتا تھا۔
نارکوٹکس کنٹرول بیورو کا کہنا تھا کہ اس آپریشن کے دوران مشتبہ افراد کی تلاشی لی گئی تو ان کے پاس سے مختلف اقسام کی منشیات برآمد ہوئیں جو انہوں نے اپنے کپڑوں اور خواتین نے اپنے دستی پرسوں میں چھپا رکھی تھیں۔
یاد رہے کہ آریان خان کے ساتھ مزید 8 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جن میں اس کے 2دوست، اداکار ارباز مرچنٹ اور منمون دھمیچا بھی شامل ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/vtqj2Wb.jpg