منشیات کیس:بیٹے آریان سےمتعلق ماضی میں دیےبیان پرشاہ رخ خان تنقید کی زدمیں

3.jpg

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان کو دو روز قبل منشیات کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے 2 اکتوبر کی رات ممبئی کے ساحل پر موجود ایک بحری جہاز پر منعقد ہونے والی پارٹی پر اچانک چھاپہ مار کر غیر قانونی منشیات برآمد کی تھی۔ جبکہ اسی کروز پر شاہ رخ خان کا بیٹا آریان بھی موجود تھا جو کہ گرفتار ہونے والوں میں شامل ہے۔

آریان خان کو تحقیقات کے دوران اس کے خلاف جمع ہونے والے شواہد کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے۔ بیٹے کی گرفتاری کے بعد شاہ رخ خان کے ایک پرانے 1997 کے انٹرویو کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں آریان کے بارے میں بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1444552071563423744
اس انٹرویو میں شاہ رخ خان کہتے ہیں میں نے آریان کو کہہ دیا ہے جب وہ تین یا چار سال کا ہوگا تو لڑکیوں کے پیچھے بھاگ سکتا ہے، جتنی چاہے شراب نوشی کرسکتا ہے، منشیات استعمال کرسکتا ہے۔ اسے جلدی زندگی جینی شروع کرنی چاہئے اور زندگی کو انجوائے کرنا چاہئے۔ اسے وہ سب دیکھنا چاہیے جو ہم نے نہیں دیکھا۔

اس انٹرویو میں ان کے ہمراہ ان کی اہلیہ گوری خان بھی موجود ہیں جو کہ شاہ رخ کی بات سن کر کہتی ہیں کہ ان کے خیال میں 3،4 سال تو زیادہ ہیں اسے 2 سال میں ہی یہ سب شروع کر دینا چاہیے۔ آریان کی گرفتاری کے بعد شاہ رخ خان کی یہ پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور لوگ ان پر تنقید کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ شاہ رخ نے اپنے بیٹے کی یہ تربیت کی ہے تبھی وہ آج جیل تک پہنچ گیا ہے۔
 

The Sane

Chief Minister (5k+ posts)
بڑا ہی احمق نکلا جو ادھر رہ گیا۔ اگر ادھر آ جاتا تو بیٹا آج پنجاب کا وزیرِ قانون ہوتا
 

Back
Top