منشیات کیس: بھارتی اداکار شاہ رخ خان کا بیٹا گرفتار

shahh111.jpg


شاہ رخ کے بیٹے آریان خان کی گرفتاری کی خبریں زیرگردش۔۔ منشیات پارٹی سے گرفتار

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات استعمال کرنے کے الزام میں این سی بی نے گرفتار کرلیا،نارکوٹکس کنٹرول بیورونے گزشتہ شب ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر منعقد ہونی والی پارٹی پر اچانک چھاپہ مارا اور چھاپے کے دوران دس افراد کو گرفتار کیا، جس میں کہا جارہاہے کہ شاہ رخ خان کا بیٹا بھی شامل ہے۔

دوسری جانب ای ٹائمز نے این سی بی کے ایک سینئر عہدیدار سے آریان کی حراست میں لینے کی تصدیق کردی،عہدیدار نے بتایا کہ کیس کی تحقیقات جاری ہیں،آریان خان سے کروز شپ پر ہونے والی ریو پارٹی کے سلسلے میں پوچھ گچھ کررہے ہیں۔


دوسری جانب این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وان کھیڑے نے بتایا کہ آریان خان پر کسی الزام کے تحت مقدمہ درج نہیں کیا گیا اور نہ ہی اسے گرفتار کیا گیا، این سی بی آریان سے صرف پوچھ تاچھ کررہی ہے۔ اس کے علاوہ این سی بی نے کروز پارٹی کی منصوبہ بندی کرنے والے چھ منتظمین کو بھی طلب کیا،آریان خان کا فون ضبط کرلیا گیا ہے اور حکام کی جانب سے فون کی اسکیننگ کی جارہی ہے۔

بھارت کے نامور بزنس مین کی تین بیٹیاں بھی زیرحراست ہیں، جن سے تفتیش جاری ہے،بھارتی ویب سائٹ انڈیا ٹوڈے کے مطابق این سی بی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کروز شپ پر کوکین، ایکسٹسی، میفڈرون اور چرس برآمد ہوئی اور کیس رجسٹرڈ کرلیا گیا،ان خبروں کے حوالے سے شاہ خان کا کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔
 

Back
Top