RajaRawal111
Prime Minister (20k+ posts)

ویسے تو میں کافی عرصے سے پاکستانی سیاست میں اتنی منافقتیں دیکھ رہا ہوں کہ اب کوئی نئی منافقت دیکھ کر کوئی فرق نہیں پڑتا اس لیے کافی دنوں سے چپ تھا - لیکن اب کی دفع یہ منافقت کچھ حدوں سے باہر نکلتی جا رہی ہے اس لئے اپنی سوچ کو لوگوں کے ساتھ شئیر کرنا چاہتا ہوں
ہماری گھریلو کہانیوں میں ساس اور بہو کی چپقلش اور اس کی عظمت کو "آٹا گنیوں حلدی کیؤں" کی کہاوت سے یاد کیا جاتا ہے - اگر کسی کو معلوم نہ ہو تو بتا دوں کہ یہ ساس کا بہو کے ساتھ خام خواھ کی زد بازی کی نشانی ہے - یہی حال آج کل میڈیا اور پی ٹی آئ مل کر مسلم لیگ نون کا کر رہے ہیں
مسلم لیگ نے چاہے نومینشن فارم میں غلطی کی یا نہیں - اگر اس نے قادیانیوں کو سیاست کے دھارے لانے کی کوشش کی تو اس کو سنگین نتائج دکھاے گئے - سگ راولپنڈی نے طوفان اٹھا دینے کی دھمکیاں دیں - اور اس کے لئے غلیظ منہ والے ملاں خادم حسین کو بھی اشکل دی - بیوقوف اور ڈرپوک حکومت کو الٹے پاؤں بھاگنا پڑا - پھر اپنے آپ کو ختم نبوت کا سب سے بڑا داعی منوانے کے لئے کپٹن صفدر کو حد درجہ کی رذالت بکنے پر مجبور کیا - اس پر پی ٹی آئ کا دوسرا منافق چہرہ سامنے آیا -ہر طرف سے باں باں ڈاں ڈاں کی سدائین آیں -
اس فورم پر بھی ایک مہا چول نے بہت ہی مشہور تھریڈ لکھا - کپٹن صفدر کے پھیلاۓ اس گند کو آئ ایس پی آر کے جنرل آصف غفور کو صاف کرنا پڑا - اس صفائی کو مزید چمکانے کے لئے رانا ثنا اللہ نے قادیانیوں کو بھائی کہ کر پالش پھیری - تو پی ٹی آئ نے منافقت والا پہلا چہرہ دوبارہ نکال لیا اور کے پی کے کے انفورمیشن منسٹر شاہ فرمان صاحب نے پاکستان کی مذہبی حدود نظریہ پاکستان پر فرمان صادر کر دیا
ایسے موقعے پر فلق شگاف نعرہ لگانے کا دل کرتا ہے
منافقت زندہ باد پائندہ باد
Last edited by a moderator: