
وزیراعظم شہبازشریف کے بیٹے سلیمان شہباز نے آخری تینوں وزرائے خزانہ کو جوکر قرار دے دیا تاہم یہ واضح نہیں کیا کہ وہ مفتاح اسماعیل کو بھی جوکر ہی سمجھ رہے ہیں یا تحریک انصاف کے دور میں وزارت خزانہ سنبھالنے والوں کو ہی لتاڑ رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں سلیمان شہباز نے کہا کہ تین آخری وزارت خزانہ سنبھالنے والے وزیر جوکر تھے، وہ تینوں جوکر شو دکھا کر چلے گئے۔
https://twitter.com/x/status/1614826246969659392
اسحاق ڈار کی تعریف کرتے ہوئے سلیمان شہباز نے کہا کہ ڈار صاحب نے 1998 میں ایٹمی دھماکے کرنے کے بعد ملک کے سر پر منڈلانے والے ڈیفالٹ کے خطرے کو بھی ٹالا تھا، اب بھی چینلجز بہت بڑے ہیں اور اسحاق ڈار اپنی طرف سے پوری کوشش کر رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1614919024005238787
سلیمان شہباز نے کہا کہ ان 3 جوکروں نے بارودی سرنگیں بچھائی تھیں مگر اسحاق ڈار اپنے پختہ عزم اور محنت کے ساتھ بہترین طریقے سے اپنا کام کر رہے ہیں۔