
ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3فیصد سے زائد،7اموات،1572کیسز
ملک بھر میں ایک بارپھر کورونا قہر ڈھانے لگا،مثبت کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے، گزشتہ ایک روز میں مثبت کیسز کی شرح 3.16فیصد ریکارڈ ریکارڈ کی گئی،این سی اوسی کے مطابق ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سےمزید 7افراد جاں بحق ہوئے۔
گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے سب سے زیادہ سندھ میں 03 اموات رپورٹ ہوئیں،پنجاب میں 02، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں ایک ،ایک مریض جان سے گیا،کورونا سے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,079 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

سندھ میں 7681، خیبرپختونخوا میں 5942، اسلام آباد میں967، بلوچستان میں 367 اور گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 747 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
این سی او سی کے مطابق ایک ہزار572کیسزرپورٹ ہوئے ہیں،ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 13 لاکھ چار ہزار اٹھاون ہوگئی،کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 86 ہزار 740 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 47 ہزار 530 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے۔

خیبرپختونخوامیں ایک لاکھ 81 ہزار 715، اسلام آباد میں ایک لاکھ 09 ہزار 283، بلوچستان میں 33 ہزار 658، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 430 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 702 کیسز رپورٹ ہوئے،ملک بھر میں اب تک 23 لاکھ 802 ہزار 570 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/omicri11i1.jpg