ملک ڈوب رہا،راجہ پرویزاشرف 'نیاگرا فالز' سیر کو نکل پڑے،سوشل میڈیا پرتنقید

raja-pervaiz-ashraf-floods.jpg


ملک ڈوب رہا، راجہ پرویزاشرف کینیڈا کی سیر کو نکلے ہوئے ہیں، سوشل میڈیا پر تنقید

پاکستان کے صوبے سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان سب دریا بن گئے، ہر طرف تباہی ہی تباہی ہے، سب کچھ سیلاب اور بارش کی نذر ہوگیا، لیکن اقتدار کی جنگ لڑنے والے سیاستدان غیر ملکی دوروں میں مصروف ہیں۔

سوشل میڈیا پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کینیڈا کے مشہور سیاحتی مقام نیاگرا فالز میں مزے کرتے نظر آرہےہیں۔

https://twitter.com/x/status/1563158678621921282
ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے راجہ پرویز اشرف کو خوب آڑے ہاتھوں لیا، صارفین نے ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ ملک ڈوب رہا ہے اور یہ سیر کو نکلے ہوئے ہیں،

طارق متین نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کوئی دوست چشتیاں، پڈعیدن، قمبر یا دیر بالا وغیرہ میں روزنامہ امنگ نو قسم کے اخبار میں " ہم راجہ پرویز اشرف کو مع اہل و عیال نیاگرا فالز وہیں کھڑے ہو کر دیکھنے پر" مبارکباد پیش کرتے ہیں ٹائپ خبر نہیں چھپوا سکتا ؟

https://twitter.com/x/status/1563003118966960131
ایک صارف نے لکھا کہ سندھ میں سیلاب کے موقع پر راجہ پرویز اشرف 25 قومی اسمبلی کے ممبران کے ہمراہ غیر ملکی دورے پر،

https://twitter.com/x/status/1562666869919993856
مون سعد نے لکھا کہ پاکستان کےلوگ سیلاب سےمر رہے ہیں،پھر راجہ پرویز اشرف، اسپیکر قومی اسمبلی ان کا غم محسوس کرنےکے لیے کینیڈا،نیاگرا فالز دیکھنے گئے کہ چاروں طرف پانی ہو تو کیسامحسوس ہوتاہے؟

کہاں سے لائیں گے ہم اتنے دردمندحکمران یا اللہ اتنے نیک لوگوں کاکیا کام اس گنہگاردنیا میں انہیں اپنے پاس بلا لے،
ملک ڈوب رہا، راجہ پرویزاشرف کینیڈا کی سیر کو نکلے ہوئے ہیں، سوشل میڈیا پر تنقید

https://twitter.com/x/status/1562930639489449984
پاکستان کے صوبے سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان سب دریا بن گئے، ہر طرف تباہی ہی تباہی ہے، سب کچھ سیلاب اور بارش کی نذر ہوگیا، لیکن اقتدار کی جنگ لڑنے والے سیاستدان غیر ملکی دوروں میں مصروف ہیں۔
 
Last edited by a moderator: