Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)

اسلام آباد: آٹو موبائل کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی کرنا شروع کردی، کیا کے بعد سوزوکی نے بھی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
پاک سوزوکی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم مئی 2024 سے سوزوکی کی سوئفٹ ماڈل جی ایل ایم ٹی کی قیمت 85 ہزار روپے کم ہوگئی ہے۔
جی ایل ایم ٹی کی قیمت 44 لاکھ 21 سے کم ہوکر 43 لاکھ 36 ہزار ہوگئی ہے، سوزوکی کی سوئفٹ جی ایل سی وی ٹی کی قیمت میں 1 لاکھ 59 ہزار روپے کمی ہوئی ہے۔
جی ایل سی وی ٹی کی قیمت 47 لاکھ 19 ہزار سے کم ہوکر 45 لاکھ 60 ہزار ہوگئی ہے، سوزوکی کی سوئفٹ جی ایل ایکس سی وی سی ٹی قیمت میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے۔
جی ایل ایکس سی وی سی ٹی کی قیمت 54 لاکھ 29 ہزار سے کم ہوکر 47 لاکھ 19 ہزار ہوگئی ہے۔

ملک میں گاڑیوں کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی - ایکسپریس اردو
سوزوکی کا اپنی مشہور زمانہ گاڑی سوئفٹ کی قیمت میں حیران کن طور پر7 لاکھ روپے تک کمی کا اعلان
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/g4sP4p1/szu11h1113.jpg