
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس میں سیالکوٹ واقعے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف، وزیر داخلہ شیخ رشید، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سمیت اعلی حکومتی و عسکری حکام شریک ہوئے۔
https://twitter.com/x/status/1467854033083940871
اجلاس میں سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کو تشدد کے بعد قتل کرنے کے واقعے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مینجر کو ظالمانہ طریقے سے قتل کرنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
اجلاس کے بعدحکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق واقعے میں ملوث ملزمان کو لازمی انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، ملک میں کسی کو بھی چاہے افراد اور ہجوم کو قانون میں ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1467854040671436809
اجلاس میں تمام شرکاء نے موقف اپنایا کہ ملک میں ایسے واقعات کو کسی بھی طرح برداشت نہیں کیا جائے گا اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے گی اور تمام ملزمان کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔
https://twitter.com/x/status/1467854045087948811
اجلاس میں سری لنکن شہری کو بچانے کیلئے اپنی جان کی بازی لگانے والے ساتھ ورکر ملک عدنان کی بہادری اور جرات کو خراج تحسین پیش کیا گیا، اور کہا گیا کہ ملک عدنان نے سری لنکن شہری کو بچانے کیلئے اپنی جان خطرے میں ڈالی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11pmijlasa.jpg