
ملک میں مہنگائی کی شرح ایک فیصد اضافے سے 28.05 فیصد ہو گئی
اس حوالے سے ادارہ شماریات نے بتایا کہ ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں ایک فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے اور مہنگائی کی مجموعی ہفتہ وار شرح 28.05 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
گزشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 51 بنیادی اشیائے صرف میں سے 32 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ صرف 4 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور 15 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
گزشتہ ہفتے کے دوران جن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ان میں سب سے سرفہرست دالیں ہیں جبکہ پیاز، ٹوائلٹ صابن، دال چنا، دال مونگ، گھی، کوکنگ آئل، دال ماش ،آلو سگریٹ، انڈے، مسور کی دال، آٹا، بڑا گوشت، چائے، تازہ دودھ، بریڈ، باسمتی چاول، دہی، ایل پی جی، لہسن، چینی اور پاؤڈر ملک شامل ہیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق دال چنا 15 روپے 91 پیسے فی کلو، پیاز 4 روپے 9 پیسے، دال مونگ 9 روپے 2 پیسے، دال ماش 12 روپے 77 پیسے جبکہ دال مسور 10 روپے 32 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔
آلو کی فی کلو قیمت میں ایک روپے 13 پیسے اضافہ ہوا۔ گھی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے 78 پیسے اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی اوسط فی کلو قیمت 574 روپے 68 پیسے ہوگئی۔
دال مسور 10 روپے 32 پیسے مہنگی ہوکر فی کلو قیمت 288 روپے 13 پیسے ہوگئی۔ دال ماش 12 روپے 77 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی اور اس کی فی کلو قیمت 311 روپے 94 پیسے فی کلو ہو گئی۔ دال مونگ 9 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔
بڑا گوشت فی کلو 9 روپے 75 پیسے جبکہ مٹن 14 روپے 73 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔ آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 24 روپے 89 پیسے اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات نے مزید بتایا کہ چینی، تازہ دودھ، دہی اور لہسن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ ایک ہفتے کے دوران 4 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ان میں ٹماٹر 7 روپے 24 پیسے فی کلو سستا ہوا۔ زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 19 روپے 84 پیسے کی کمی ہوئی۔ کیلے اور سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 15 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
خیال رہے کہ وفاقی ادارہ شماریات ملک بھر کے 17 شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 بنیادی اشیائے ضرورت کی قیمتوں کو جمع کرکے اس کے مطابق مہنگائی کے حوالے سے نتائج اخذ کرتا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shehbaz1211.jpg