
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے پاکستان میں انٹرنیٹ اور موبائل فون کے استعمال سے متعلق اعدادوشمار جاری کردیئے گئے ہیں۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں 14 کروڑ 40 لاکھ مردوں کے پاس اپنا ذاتی موبائل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 3 کروڑ 80 لاکھ خواتین اپنا ذاتی موبائل فون استعمال کرتی ہیں، ملک کی آبادی میں سے 65فیصد مرد اور 25 فیصد خواتین موبائل فونز اور اپنے نام کی رجسٹرڈ سمز کی مالک ہیں۔
انٹرنیٹ کے استعمال سے متعلق اعدادوشمار کے مطابق سال 2021 میں مجموعی طور پر 52 فیصد مردوں نے فیس بک استعمال کی جبکہ53اعشاریہ2 فیصد مرد انسٹاگرام کے مستقل صارف ہیں، یوٹیوب استعمال کرنے والے مردوں کی شرح58اعشاریہ6 فیصد رہی۔
رپورٹ کے مطابق فیس استعما ل کرنے والی خواتین کی شرح47اعشاریہ5 فیصد ہے اور46اعشاریہ8 فیصد خواتین انسٹاگرام کی صارف ہیں جبکہ 41اعشاریہ4 فیصد خواتین نے یوٹیوب استعمال کی۔
پی ٹی اے کی رپورٹ کے مطابق اس سال کے دوران واٹس ایپ استعمال کرنےوالے مردوں کی شرح68اعشاریہ8 فیصد جبکہ خواتین میں یہ شرح 31 فیصد رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں برانچ لیس بینک اکاؤنٹس کے حامل مردوں کی تعداد 5 کروڑ 57 لاکھ ہے اور خواتین میں یہ تعداد1 کروڑ 88لاکھ ریکارڈ کی گئی ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق پاکستان میں کل آبادی کا 46فیصد حصہ انٹرنیٹ استعمال کرتا ہے، یہ تعداد 10 کروڑ بنتی ہے، مرد انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 7 کروڑ90 لاکھ یعنی 71 فیصد جبکہ2 کروڑ 10 لاکھ خواتین انٹرنیٹ صارف ہیں جن کی شرح 21 فیصد بنتی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/inth1h123313134.jpg