
ملک ڈیفالٹ ہونے کی خبروں پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار پھٹ پڑے ، کہتے ہیں کہ پاکستان مخالف عناصر پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی خبریں بدنیتی پر مبنی افواہیں پھیلارہے ہیں جو سراسر جھوٹ ہے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں وفاقی وزیر خرانہ نے کہا کہ تمام بیرونی واجبات وقت پر ادا کرنے کے باوجود 4 ہفتے پہلے کے مقابلے میں ایک ارب ڈالر زیادہ ہیں جبکہ غیر ملکی کمرشل بینکوں نے پاکستان کو سہولیات دینا شروع کردی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1631246752325029888
ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہمارے مذاکرات مکمل ہونے والے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ اگلے ہفتے تک آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول کے معاہدے پر دستخط ہوجائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام اقتصادی اشارئیے آہستہ آہستہ درست سمت میں بڑھ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل خواجہ آصف نے بیان دیا تھا کہ ملک ڈیفالٹ ہو چکا ہے اور موجودہ حالات کے ذمے دار اسٹیبلشمنٹ، بیورو کریسی اور سیاستدان سب ہیں۔
سیالکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آپ نے سنا ہوگا، پاکستان دیوالیہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستان دیوالیہ ہو چکا ہے۔ ہم ایک دیوالیہ ملک میں رہ رہے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/dar-defaultaah.jpg