ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران اربوں ڈالرز کااضافہ

zarmaahaah.jpg

ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں بڑا اضافہ۔۔ملکی زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 4 ارب 20 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا: رپورٹ

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے ملک کے زرمبادلہ ذخائر کے حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ سٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق رواں ماہ 14 جولائی 2023ء تک ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 14 ارب 65کروڑڈالر رہے ہیں۔ زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ کی وجہ برادر اسلامی ممالک سعودی عرب، یو اے ای اور عالمی مالیاتی ادارے کی طرف سے قرض کی مد میں ملنے والی رقوم ہیں۔ ملکی زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 4 ارب 20 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

سٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان کو گزشتہ ہفتے کے دوران برادر اسلامی ملک سعودی عرب سے ملنے والے 2 ارب ڈالر اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے 1 ارب ڈالر موصول ہونے کے علاوہ کے علاوہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی طرف سے 1 ارب 20 کروڑ ڈالر ملے ہیں۔ ملک کے زرمبادلہ ذخائر پچھلے سوا 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔

سٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق دوست ممالک سے ملنے والی رقم کے بعد ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 14 ارب 65 کروڑ ڈالر ہو چکے ہیں۔ دوسری طرف ملک کے کمرشل بینکوں کے پاس مجموعی طور پر موجود زرمبادلہ ذخائر میں بھی اضافہ ہوا ہے جو 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر5 ارب ڈالر 33 کروڑ 81 لاکھ ڈالر ہو چکے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1682067092902907905
علاوہ ازیں ذرائع کے مطابق سٹیٹ بینک کی طرف سے ملک میں پہلی بار ڈیجیٹل کرنسی لانچ کرنے کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔ گورنر سٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل کرنسی لانچ کرنے کیلئے دنیا بھر کے مرکزی بینکوں کے منصوبوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ قبل ازیں سٹیٹ بینک کی طرف سے کہا گیا تھا کہ اب تک ڈیجیٹل کرنسی متعارف کروانے بارے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
 

Back
Top