ملٹری کورٹس سے متعلق اپیلیں، جسٹس عائشہ ملک کو آئینی بینچ سے الگ کردیا گیا

ayesha.jpg

جسٹس عائشہ ملک کو ملٹری کورٹ سے متعلق اپیلوں کی سماعت کرنے والے آئینی بینچ سے الگ کردیا گیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی بینچز کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں جسٹس عائشہ ملک کو ملٹری کورٹ سے متعلق اپیلوں کی سماعت کرنے والے آئینی بینچ سے الگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ جسٹس عائشہ ملک سویلینز کے فوجی ٹرائل سے متعلق کیس کی اپیلوں کی سماعت کے دوران آئینی بینچ کا حصہ نہیں رہ سکیں گی۔ اس سے قبل یہ کیس سات رکنی بنچ کی جانب سے فیصلہ کیا جا چکا ہے، جس کی بنا پر یہ اقدام اٹھایا گیا۔

اجلاس میں زیرِ التواء اپیلوں کو جلد نمٹانے کے لیے کیسز کی درجہ بندی کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اس کے علاوہ، ہر رکن کے سامنے روزانہ پانچ چیمبر اپیلوں کی سماعت مقرر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

کمیٹی نے آئینی بینچ کے عدالتی امور میں معاونت کے لیے ایک سول جج فراہم کرنے کی بھی سفارش کی۔ ملٹری کورٹس کے بارے میں اپیلوں پر آئینی بینچ کی تشکیل کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن سے رجوع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

کمیٹی نے آرٹیکل 191 کے تحت آئینی مقدمات کے لیے ایک وقف برانچ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کیسز کی کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔ سپریم کورٹ پہلے سے آئینی بینچ کو منتقل کیے گئے مقدمات کو منظور شدہ روسٹر کے مطابق طے کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔​
 

TemptationQ

Senator (1k+ posts)
جسٹس عائشہ ملک کو ملٹری کورٹ سے متعلق اپیلوں کی سماعت کرنے والے آئینی بینچ سے الگ کردیا گیا

DiwTv7.gif
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
Haramkhor generals have turned Pakistan into is a fascist failed state.They plunder the resources of the country together with corrupt political mafias like PMLN and PPP. Most countries in Asia are growing fast but Pakistan is regressing.It is practically bankrupt.The generals,PPP and PMLN are responsible for destroying Pakistan.They were in power for 65 years.
 

Back
Top