
سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پاک فوج کے فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے سانحہ9مئی میں ملوث حسان خان نیازی سمیت60مجرموں کو 2تا10سال قید بامشقت کی سزائیں سنا دیں۔حسان نیازی کو10‘ بریگیڈیئر (ر) جاوید اکرم کو6جبکہ عباد فاروق اورگروپ کیپٹن (ر) وقاص احمد کو دو، دو برس قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق فوجی حراست میں لئے جانے والے 9 مئی کے ملزمان پر چلنے والے مقدمات کی سماعت متعلقہ قوانین کے تحت مکمل کر لی گئی ہے‘تمام مجرموں کے پاس اپیل کا حق اور دیگر قانونی حقوق برقرار ہیں‘فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے تمام شواہد کی جانچ پڑتال، مجرموں کو قانونی حق کی یقینی فراہمی اور قانونی تقاضوں کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے سزائیں سنائیں
آئی ایس پی آر کی اس پریس ریلیز پر صحافیوں نے دلچسپ تبصرے کئےا ور کہا کہ سزاؤں کا تمام ملبہ سپریم کورٹ اور جسٹس امین الدین پر گرادیا گیا ہے، اس بار پریس ریلیز میں الفاظ انتہائی نرم ہے اور وضاحتیں ہی وضاحتیں تھیں۔
بشارت راجہ نے تبصرہ کیاکہ جرنیلوں نے اپنی پریس ریلیز میں سیدھا سیدھا لکھ دیا کہ ہم نے جو ملٹری عدالتوں میں ٹرائل کیا سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کر کے سزائیں سنائی جسٹس امین الدین لے گلے میں ایک اور تمغہ........... ڈالا گیا
https://twitter.com/x/status/1872226040426459225
انہوں نے مزید کہا کہآج کی فوجی پریس ریلیز میں نو مئی کے ماسٹر مائنڈ کو سزا دینے کا جملہ نہیں لکھا گیا
https://twitter.com/x/status/1872250658260447441
رپورٹر عمران بھٹی نے ردعمل دیا کہ متفقہ مشترکہ اسائنمنٹ،کیا کہنے
https://twitter.com/x/status/1872225728680677462
مریم نواز خان کا کہنا تھا کہ آئی ایس پی آر سے جاری پریس ریلیز پچھلی پریس ریلیز کی نسبت خون گرما دینی والی نہیں ہے! الفاظ کا چناو کم سخت، دفاع اور شفاف ٹرائل کی یقین دہانی زیادہ ہے۔ اس سے بڑھ کر شفافیت کی مثال کیا ہو گی کہ سو فیصد سزا کا ریٹ، ملٹری کورٹس سے کوئی کبھی معصوم نہیں نکلا، سول عدالتوں کو ختم کر کے فوجی ہی بنا دیں، بروقت اور فوری سزائیں دیتے ہیں!
https://twitter.com/x/status/1872231383516471584
مریم نواز خان نے مزید کہا کہآج کی پریس ریلیز میں "Mastermind" لکھا ہے؟ یا نظر سے نہیں گزرا؟
https://twitter.com/x/status/1872249046796218511
وسیم ملک نے تبصرہ کیا کہ "25 سویلینز کے ملٹری کورٹس سے سزاؤں پر آئی ایس پی آر کی جو پریس ریلیز ہے اس میں دیئے گئے فیصلے میں کوئی شفافیت نظر نہیں آتی، اس فیصلے سے کوئی شواہد نہیں ملے اور نہ ہی سزا کی وجوہات ملی، اس فیصلے کو دیکھ کر لگا کہ یہ من پسند انصاف ہے، جب کور کمانڈر کانفرنسوں میں فیصلہ ہو چکا تھا کہ سخت سزائیں دینی ہے تو جج کیسے آزاد ہو سکتا ہے، بس ایک خواہش تھی کہ ایسا کرنا ہے تو کر دیا گیا،" وسیم ملک
https://twitter.com/x/status/1871450741036204535
قمر میکن کا کہنا تھا کہ آج کی نرم و ملائم پریس ریلیز پر کیا کہیں گے؟
https://twitter.com/x/status/1872261479820664997
احمد وڑائچ کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کی GSP پلس، امریکا اور برطانیہ کی پریس ریلیز کے بعد ملٹری کورٹس کا ایک بار پھر سزائیں سنانا خاصا اہم ہے
https://twitter.com/x/status/1872272789618749574
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/cam11h223.jpg