ملتان : کپڑے کے 4 تاجر مبینہ اغوا، خریداری کا جھانسہ دیکر سندھ بلایا گیا ؟

cloth-dealer-karachi-a.jpg


ملتان سے کپڑے کے تاجروں کو خریداری کا جھانسہ دیا اور سندھ بلا کر مبینہ اغوا کرلیا گیا،مبینہ مغویوں کے خاندانی ذرائع کے مطابق چاروں افراد کا تعلق ٹبہ سلطان پور سے ہے ، جن میں محمد وکی ، مقصود کمبوہ، عباس اور گاڑی کا ڈرائیور شامل ہیں۔

مغوی 2 افراد کا تعلق کمبوہ برادری سے ہے، مبینہ طور پر اغوا کیے گئے تاجروں کو کپڑا خریدنے کا جھانسہ دے کر سندھ بلایا گیا تھا، چاروں تاجر کپڑے کے نمونے لےکر سودا کرنے شکارپور گئے تھے،خاندانی ذرائع کے مطابق اغوا کاروں نے غریب لوگوں میں کپڑا تقسیم کرنے کے لیے خریدنے کا کہا تھا۔

اغوا ہونے والے تاجر اپنے ساتھ 7لاکھ روپے مالیت کا کپڑا بھی لے کر گئے تھے،چاروں افراد کی آخری موبائل فون لوکیشن سندھ میں کچے کے علاقے میں جاکرظاہر ہوئی، تاہم اب ان کی موبائل لوکیشن بھی ظاہر نہیں ہورہی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے تاجر کچے کے علاقے میں پہنچ گئے اور انہیں اغوا کر لیا گیا ہے،ادھر کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں کےخلاف آپریشن کر کے مغوی باپ بیٹے کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔
 

Back
Top