
نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے اپنے نکاح میں جو جوڑا پہنا اس کی قیمت اور دیگر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملالہ یوسف زئی دو روز قبل پی سی بی کے اعلی افسر سے نکاح کے بندھن میں بند ھ گئی ہیں ، انہوں نے اس یادگار دن جو لباس پہنا و ہ ایک پاکستانی ڈیزائنر کا تیار کردہ تھا اور اس کی قیمت صرف 27ہزار روپے تھی۔
رپورٹ کے مطابق ملالہ نے جو جوڑا پہنا اس پر زری، دبکے اور کورے کاہلکا کام ہوا تھا جس سے لباس سادگی اور نفاست کی صورت اختیار کرگیا تھا، لباس کے ساتھ جو دوپٹہ ملالہ نے اوڑھ رکھا تھاوہ اورگنزا سے تیار کیا گیا تھا جس پر سادہ مگر نفیس سا بارڈر دیا گیا تھا۔
ملالہ نے اس یادگار تقریب کے دوران بہت ہی ہلکا میک اپ اور ہلکے ہلکے زیورات بھی پہن رکھے تھے، اس ساری تیاری نے ملالہ کو دلہنوں کی طرح تیار تو نہیں کیا مگرنکاح کی مناسبت سے ان کی یہ تیاری بہترین تھی جسے سوشل میڈیا پر بھی خوب سراہا گیا۔
واضح رہے کہ نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالب علم ملالہ یوسف زئی نکاح کے بندھن میں بندھ گئی ہیں ان کے شوہر پاکستان کرکٹ بورڈ میں ایک اعلی عہدے پر تعینات ہیں۔
ٹویٹر پر ملالہ یوسف زئی نے اپنے نکاح سے متعلق خبر خود شیئر کی تھی اور ساتھ ہی اپنے شوہر کے ہمراہ نکاح کی تصاویر بھی شیئر کیں تھی، انہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ آج میری زندگی کا اہم ترین دن ہے میں اور عصر نکاح کے بندھن میں بند ھ گئے ہیں، نکاح کی چھوٹی کی تقریب برمنگھم میں منعقد ہوئی جس میں دونوں طرف کی فیملیز شریک تھیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5mala.jpg