ملالہ اور ہم

Rommel

Senator (1k+ posts)
ملالہ اور ہم

Malala.jpg



کسے اچھا نہیں لگے گا اگر اُن کی نئی نسل میں سے کوئی آگے بڑھ کر اپنی قابلیت کے بل بوتے پر یہ اعزاز حاصل کرلے کہ وہ اقوامِ متحدہ کی اسمبلی میں کھڑے ہوکر اپنا مدعا بیان کرسکے، اور اقوامِ عالم کو بتا سکے کہ ہم کن مشکلات سے دوچار ہیں اور ہم کیسے ان مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔

اگر ایسا ہوا بھی تو کیا گونگوں اور بہروں کے اُس اجلاس میں شامل بے ضمیر اقوام کے وہ رہنما اُن سب باتوں پر کان دھریں گے یا اُسے سُنی سُنائی کردینگے؟ کیونکہ اُن میں اکثریت اُن ممالک کی ہے جو عراق، افغانستان پر چڑھائی کرکے لاکھوں مسلمانوں کی تباہی کا سبب بن چکے ہیں اور جن کے کان پر لاکھوں فلسطینی، برمی اور شامی بچوں اور بچیوں کی چیخوں کے بعد بھی جوں تک نہیں رینگتی، وہ سب کیسے ایک دم “ملالہ” پر اتنے مہربان ہوگئے؟

کیا اسی لئے کہ ملالہ کو ایک مثال بنا کرنئی نسل کی مسلمان پشتون لڑکیوں میں بغاوت کا بیج بویا جاسکے اور تاکہ آنے والی پشتون نسلوں میں تعلیم کے نام پر ترقی پسندی اور آزاد خیالی سے محبت اور اسلامی شعائر سے اور پختون روایات سے نفرت کو بڑھایا جاسکے؟

تاکہ مستقبل میں پختونوں کی ایسی نسل سے مغرب کا سامنا ہو جن کو فتح کرنے کیلئے اُنہیں پاپڑ نہ بیلنے پڑیں اور تسخیر شدہ ذہنوں کے ساتھ مغرب اور اس کی ثقافت کے ڈھول بجاکر اسلام اور پختونوں کی اس طرح توہین کرسکیں کہ اُنہیں پتہ بھی نہ چل سکے بلکہ اس پر فخر کریں؟ مغرب کے بارے میں یہ توقع رکھنا کہ وہ اسلام اور مسلمانوں کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہونگے یہ بہت بڑی بھول ہوگی، قرآن نے صاف لفظوں میں کہاہے کہ یہود و نصاریٰ تُمھارے دوست نہیں ہوسکتے اور ہم میں سے کون نہیں جانتا کہ مغرب میں یہودیوں کا اثر ورسوخ اور عیسائیت کا کتنا زور ہے۔

اگر مغرب واقعی ہمارے بچوں اور بچیوں کی تعلیم کے بارے میں سنجیدہ ہے تو سب سے پہلے اُنہیں ڈرون جیسے مہلک ہتھیاروں کے حملے بند کرنے ہونگے اور ملالہ کے ساتھ ساتھ اُن بچیوں کی بھی ستائش کرنا ہوگی جن میں ملالہ سے زیادہ قابلیت ہے پر اُن علاقوں میں خوف و ہراس کی وجہ سے تعلیم سے قاصر ہیں۔

ملالہ ڈرامے کی ناکامی اسی سے ثابت ہے کہ آج بھی پختون بچے اور بچیوں میں اپنے دشمن کی پہچان اور اسلام اور پختون روایات سے محبت قائم ہے اور ملالہ کا نام دن بہ دن ناکامی اور بدنامی کا باعث بن رہاہے جس سے سوائے بدبو کے اور کچھ نہیں آتا۔ نہ ہماری بچیاں اپنی روایات بھولی ہیں اور نہ خوش قسمتی سے اُنہیں ملالہ کے والد جیسے ضمیر فروش والد ملے ہیں جو اپنی بچیوں کے کچے ذہن میں اپنے آزاد خیال فلسفے ٹھونس ٹھونس کر بھردیتے ہیں۔


ہماری ناکامی اور شرمندگی کی سب سے بڑی وجہ قرآن و سنت سے دوری ہے جس کے باعث ملالہ جیسے کرداروں کو ملالہ کے ضمیر فروش باپ جیسے کردار پروان چڑھا کر ہماری آنے والی نسلوں کیلئے باعثِ شرمندگی بنادیتے ہیں، میں بحیثیت ایک قبائلی پختون کے ملالہ کو پختون کہنے والوں پر لعنت بھیجتا ہوں کیونکہ جہاں تک میں پختون روایات کو جانتا ہوں وہاں ملالہ اور اسکے موقع پرست والد کی کوئی جگہ نہیں بنتی اور اللہ کرے ہماری آنی والی سب نسلوں میں ان جیسے لوگ پیدا ہی نہ ہوں جو کہ اپنی غیرت کو ایسے نیلام کریں۔
اللہ ہمارے حال پر رحم کرے۔ مجھے اپنے چچا جان کی یہ دُعا آج بہت یاد آرہی ہے جس میں وہ کہتے تھے کہ ” اللہ کرے ہمارے ہاں بُرا لڑکا اور بُری لڑکی پیدا نہ ہو اور جب بھی ملالہ کا نام سُنتا ہوں، میرے لبوں پر یہ دُعا ضرور آتی ہے۔

Source
 
Last edited by a moderator:

ambroxo

Minister (2k+ posts)
میں تو کہتا ہوں ملالہ کو صدر پاکستان اور وزیراعظم کے علاوہ چاروں صوبائی گورنر کے عہدے بھی دئیے جائیں

 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
ALLAH hamien malala jese fitnoon se bachaaie. ameen.
hamri qoum ko devide kar diya goroon ne iss per.iss bachi ko musalman mulkoon per bomb gira kar marr jane wale bachoon or drones mien marne wale bachoon ka ehsaas nahien dilaya giya jin ko un ki zindagi ke haq se bila kisi juram ke mehroom kiya giya .laikin education ka haq tu usse hi mile ga jo zinda rahe ga.
 

sahirmushtaq

Politcal Worker (100+ posts)



رائیٹر کبھی مسلمان اقدار کا محافظ بنتا ہے کبھی پختون روایات کا حامی کبھی اپنے چچا کا ذکر


بہانے باز بندر ایک جگہ پر نہیں رکتا اور ایسے منافق کا کوئی ایک روپ نہیں ہوتا


ایسے منافق اب بلور کے چمچے ہیں وہ اپنے سینما میں پختون روایات کو روز تڑکے لگاتا ہے
 
malala is and was used by enemies of islam before and after attack on her.. that is for sure...

but there are some people who are pro-army and still believe that this attack was a drama..

i want to tell them that malala was treated in cmh military hospital for one day or two days...

the top military leadership including general kayani visited malala in cmh...

so if malala incident was a drama, then army and kayani were part of it...
 

mercedesbenz

Chief Minister (5k+ posts)
APNA BAAP KI PAISA BANANAY WALI MASHEEN::angry_smile: PUUUUURAY MAGHRABI DUNNIYA MAIN KHOOOOOOB CHLAO ISS KO AUR KHOOB MAAL KAMAO(​YOUSAF ZAI)
 

aamir_uetn

Prime Minister (20k+ posts)
ہاتھ میں تسبیح پکڑے ، سود کھاتے ، غیرت جوش نہیں مارتی ، معصوم بچوں پے بری نظر رکھتے بے غیرتی بھول جاتی ہے ، لیکن ایک بچی تعلیم کے اٹھ کھڑی ہو تو پختونوں کے لیے با عث شرم بن جاتی ہے اور دعائیں کی جاتی ہیں کہ آئندہ ایسی بچی پیدا نا ہو

یہ عجیب سازش ہے جو کہ پاکستان ہی کے خلاف ہے اور پاکستان کا میڈیا ، آرمی ، حکومت اور کروڑوں پاکستانیوں کا ہیرو عمران خان سب سازش میں ملالا کے ساتھ ہیں ؟؟ اور روز جھوٹ بولنے والی ، ملاوٹ کرنے والی ، دھوکہ دینے والی ، ناپ تول میں کمی کرنے والی ، دوسروں کی ماؤں بہنوں کے کلپ انٹرنیٹ پے دینے والی عوام اس بچی سے اسلام کو بچانے کے لیے اٹھ کھڑی ہوتی ہے ......... شرم تم کو مگر نہیں آتی

ملالا کا باپ ضمیر فروش ؟؟ گھٹیا چیز کی تعریفیں کر کے بیچنا ضمیر فروشی نہیں ؟؟ لاکھوں کی رشوت دے کے نوکری حاصل کرنا اور پھر رشوتیں لے کے پیسے پورے کرنا ضمیر فروشی نہیں ؟؟ بچوں کے دودھ میں گندے پانی کی ملاوٹ ضمیر فروشی نہیں ؟؟ مذھب کی خرید و فروخت ضمیر فروشی نہیں ؟؟ دوسروں کی ماؤں بہنوں کے بارے میں بکواس کرنا ضمیر فروشی نہیں ؟؟

غیرت مند ہونا اور اپنے آپ کو غیرت مند سمجھنا بہت متضاد باتیں ہیں

 

MYCOUNTRY

Minister (2k+ posts)
یار کیا ملالا کے علاوہ کوئی اور بات نہیں ہو سکتی ،،،،،،،،، میں تو اس کی حمایت اور مخالفت میں پڑھ پڑھ کر بور ہو گیا هوں . ، :angry_smile:
 

sahirmushtaq

Politcal Worker (100+ posts)




ملالہ کی ذات اور اس کے والد کے متعلق گھٹیا الزام لگانے والوں کی زبان سے ہی ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کتنے اسلام پسند اور پاکستانی ہیں


زبان کنجروں والی اور تقریر کا سبجیکٹ اسلام اسلام اور پاکستان ایسے گھٹیا چمچے کسی یہودی کو بھی نا ملیں
 

allahkebande

Minister (2k+ posts)
طالبان کے پرتشدد اور تعلیم دشمن ہتھکنڈوں پر سے پردہ اٹھا کر ملالہ نے اسلام کی عظیم خدمت کی ہے
 

maksyed

Siasat.pk - Blogger
shah sahib.......is neeak kaam ki targheeb mujhey dny ki bajay khud kr leen:P
;) نہیں جناب ! اس گناہ عظیم سے خاکسار کو تو معاف ہی رکھیں، اگر بلایا تو "رومیل" صاحب معاف نہیں کریں گے، ہیں جی
 

Niazi Hawk

Minister (2k+ posts)
;) نہیں جناب ! اس گناہ عظیم سے خاکسار کو تو معاف ہی رکھیں، اگر بلایا تو "رومیل" صاحب معاف نہیں کریں گے، ہیں جی
ab yeh rommel sahib kn hain.zra hazrat py thori roshani dalen????