ملئے سوشل میڈیا پر دھوم مچانیوالے گلوکار چاہت فتح علی خان سے

chaht111u.jpg


لندن میں مقیم چاہت فتح علی خان نامی شخص کے آج کل سوشل میڈیا پر چرچے ہیں۔ گزشتہ دنوں بھارتی گلوکارہ لتا میگیشکر کے انتقال پر انہیں خراج عقیدت کے طور پر ایک ویڈیو نے چاہت علی خان کو سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا ہے۔

اپنے نرالے انداز سے چاہت علی خان نے گلوکار طاہر شاہ کی یاد تازہ کردی۔ماضی میں طاہر شاہ کے گانے ’آئی ٹو آئی‘ ، 'اینجل' سمیت کئی گانوں نے سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچائی۔

لندن میں مقیم چاہت فتح علی خان کے بارے میں ذاتی اور پیشہ ورانہ تفصیلات معلوم نہیں ہو سکی ہیں لیکنو ہ کلاسیکل گلوکار ہونے کا دعویٰ کر رہے ہیں، ان کا دعویٰ ہے کہ قوالیوں میں بے حد مہارت رکھتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1491166323144990720
چاہت فتح علی خان نصرت فتح علی خان کو اپنا استاد مانتے ہیں، ان کا یہ دعوی ہے کہ انہوں نے پاکستان اور دیگر ممالک میں موسیقی کے بہت سے پروگراموں میں پرفارم کیا اور موسیقی کے تمام فارمیٹس میں گانے کا ماہر ہیں لیکن انہیں قوالی گانا سب سے زیادہ پسند ہے۔

نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے چاہت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے فیس بک پر 700 سے زائد لائیو شوز کئے ہیں، انکا کہنا تھا کہ انکے چاہنے والے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے ایک گانے "تُن نانا تُن" کی حال ہی میں کمپوزیشن کی ہے جو اس سال کےدرمیان میں ریلیز ہوگا۔
https://twitter.com/x/status/1497553693067071494
اس موقع پر انہوں نے سارے گاماپاسا کا راگ سناکر اور میرے رشک قمر گانا بھی سنایا۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

واہ جی واہ
کدو جیسے ِسر توں نصرت فتح علی خان
چمٹے توں عالم لوہار خان
اپنے سُر تے کلام توں چاہت علی خان
یعنی تھری اِن ون . واہ
ایناں تردد کر کے وی
الحمد للہ

آندا جاندا فیر وی کج نئیں

جنگ جیو دے ایس سپر سٹار نوں
 

Back
Top