
شریف خاندان کے مبینہ فرنٹ مین مقصود چپڑاسی کے بھائی کا لاہور کے علاقے پنڈی راجپوتاں میں انتقال ہو گیا۔
اینکر پرسن عمران ریاض خان نے دعویٰ کیا ہے کہ مقصود چپڑاسی چونکہ اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا ملزم ہے اس لیے وہ اپنے بھائی کے انتقال پر اس کے جنازے میں بھی شریک نہیں ہوا۔
https://twitter.com/x/status/1505593513760608256
عمران ریاض خان نے یہ بھی کہا ہے کہ نہ تو ملک مقصود اپنے بھائی کے جنازے میں شریک ہوا اور نہ وہ آئے جن کے اربوں روپے مقصود چپڑاسی نے اپنے اکاؤنٹس میں رکھے۔
اینکر پرسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں یہ بھی کہا کہ آلہ کار بننے والے عبرت پکڑیں اور توبہ کریں۔ اللہ کسی کو آزمائش میں نہ ڈالے آمین۔
یاد رہے کہ ملک مقصود شریف گروپ کے سی او کا چپڑاسی تھا جس کی ماہانہ تنخواہ 25 ہزار روپے تھی مگر اس کے اکاؤنٹس میں 3 اعشاریہ 74 ارب روپے ڈپازٹ کیے گئے تھے۔
مقصود چپڑاسی کو مبینہ طور پر شہباز شریف کا فرنٹ مین کہا جاتا ہے، جس کا پاکستانی سیاست میں بہت تذکرہ رہا ہے کہ کس طرح 25 ہزار روپے ماہانہ کی تنخواہ لینے والا شخص اربوں روپے کا مالک بن گیا۔
سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر نے مقصود چپڑاسی کے حوالے سے متعدد انکشافات کیے تھے اور کہا تھا کہ یہ شخص شہبازشریف اور حمزہ شہباز کا فرنٹ مین رہا ہے جس نے ان کے اربوں روپے ملک سے باہر بھجوائے۔ وزیراعظم بھی اس مقصود چپڑاسی کا متعدد بار تذکرہ کر چکے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/maqsoo1111.jpg