
تجزیہ کار ہارون الرشید نے مسلم لیگ ن کی بھارت حمایتی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے تنقید کی، یہی نہیں انہوں نے مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹس، ن لیگ اور بریانی کے تعلق، لندن تو کیا پاکستان میں کوئی پراپرٹی نہیں سمیت دیگر کئی الزامات اور بیانات پر بھی تنقید کی ہے۔
سلسلہ وار ٹوئٹس میں ہارون الرشید نے کہا ہے کہ کشمیر پہ شہباز شریف کے کھوکھلےدعوے۔ کشمیری مسلمانوں کے قتل عام پہ نواز شریف اور مریم ایک لفظ کہنے کے روادار نہیں۔ نریندر مودی کو نواسی کے بیاہ پر بلایا۔ اپنی والدہ سے ملایا۔ اس کی ماں کو تحائف بھیجے۔ کھٹمنڈو میں خفیہ ملاقات کی۔ رشتے دار کی طرح شریف خاندان مودی کو عزیز رکھتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1507790044454690816
اس کے بعد انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو یہ تو پتہ ہے کہ بنی گالہ میں کیا ہوتا ہے مگر یہ معلوم نہیں کہ مقصود چپڑاسی کے کھاتے میں اربوں روپے کہاں سے آگئے۔ انہوں نے اسے ایک عام شہری کا ٹوئٹ لکھا۔
https://twitter.com/x/status/1507597620814008322
ایک اور ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ بریانی اور ن لیگ کا جنم جنم کا ساتھ ہے۔ جہاں جہاں ن لیگ پہنچے گی بریانی ہمیشہ اس کے ساتھ جائے گی۔ جب بھی ہو "نون لیگ کی وفات حسرت آیات کے بعد" بریانی کی جگہ پلاؤ آئے گا۔
https://twitter.com/x/status/1507696383574302723
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی حکمرانی ناقص ہے۔ عثمان بزدار ایسا وزیر اعلی مقرر فرمایا، بزدار کو ہٹایا جائے۔ یہ نہیں کہ شریف خاندان مسلط کر دیا جائے۔ صاحبزادی دعویٰ کرتی ہیں کہ لندن کیا پاکستان میں بھی ان کی کوئی جائیداد نہیں۔ اربوں روپے ہڑپ کرکے چچا ارشاد کرتے ہیں کہ ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی۔
https://twitter.com/x/status/1507673270233051137
ہارون الرشید نے پھر کہا کہ یہ بات قابل فہم نہیں کہ شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے کی کوشش کی جائے۔ 16 ارب روپے کی رشوت کے ثبوت ایف آئی کے پاس پڑے ہیں۔ کیا یہ ثبوت ضائع کر دیئے جائیں گے۔ کیا ان افسروں کو نکال دیا جائے گا؟
https://twitter.com/x/status/1507670736546283522
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کرپٹ سیاستدان تو اور بھی بہت۔ جس دھڑلے سے شہباز شریف کہتے ہیں "کبھی ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی" وہ انہی کی شان ہے۔ یہ رتبہ بلند ملا جس کو مل گیا۔
https://twitter.com/x/status/1507605330208821249
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shehba1i1.jpg