
ایف آئی اے کے مطابق لاہور میں وفاقی تحقیقات ادارے کی بھرتی کے سلسلے میں ہونے والے مقابلے کے امتحانات میں ایک جعلی امیدوار کو گرفتار کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے متعین کردہ امتحانی سنٹر میں اے ایس آئی، کانسٹیبل اور سب انسپکٹر کی بھرتی کیلئے مقابلے کے امتحانات جاری ہیں جہاں ایک جعلی امیدوار پکڑا گیا ہے۔
گرفتار ملزم کی شناخت منیب طارق کے نام سے ہوئی ہے جو کہ پیشے کے اعتبار سے وکیل ہے۔ ملزم ندیم نامی امیدوار کی جگہ پیپر دینے آیا تھا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق منیب طارق نامی جعلی امیدوار نے اصل امیدوار ندیم کی جگہ پیپر اس سے پیسے لئے تھے، تاہم ایف آئی اے کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ملزم منیب طارق کے خلاف ایف آئی اے کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3fiatest.jpg