
مفادات کے ٹکراؤ پر پی سی بی آفیشل کیخلاف تحقیقات جاری ہیں، بل بورڈ ایڈورٹائزنگ کی بڈنگ میں ان کی کمپنی نے بھی حصہ لیا، حقائق سامنے آنے پر تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی
کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ پر مزید کارروائی کی جائے گی
گذشتہ دنوں پی سی بی نے آؤٹ ڈور بل بورڈ ایڈورٹائزنگ کی پری کوالیفکیشن کے حوالے سے ایک اشتہار دیا،اس میں جو بڈز جمع کرائی گئیں ان میں شعبہ ایچ آر کے ایک آفیشل کی کمپنی بھی شامل تھی۔
نشاندہی پر کمپنی کو بڈنگ سے باہر اور مذکورہ آفیشل کے خلاف مفادات کے ٹکراؤ و دیگر الزامات کی تحقیقات شروع کی گئیں، اس حوالے سے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی، انھوں نے پہلے تو کمپنی کے ساتھ تعلق سے انکار کیا مگرپھر بعد میں تسلیم کر لیا کہ وہ اس کا بھی حصہ ہیں۔
پی سی بی آفیشل کے خلاف تحقیقات مکمل ہونے پر ہی کوئی ایکشن لیا جائے گا
ذرائع کے مطابق کچھ عرصے قبل بورڈ سے نکالے گئے ایک ڈائریکٹر بھی اپنی ہی کمپنیز کو ٹھیکے دے کر خوب رقم کما چکے ہیں، البتہ ان کیخلاف کارروائی کسی اور کیس میں ہوئی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/pcbah11h2h23.jpg