
وفاقی حکومت معیشت کی بحالی کیلئے متحرک ہوگئی ہے، ا کنامک ریوائیول پلان کے بعد وفاقی حکومت نے ایپکس کمیٹی بھی قائم کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے معیشت کی بحالی کیلئے ایپکس کمیٹی کے قیام کی منظوری دیدی ہے ، کمیٹی کی قیادت خود وزیراعظم کریں گے، کمیٹی بھی وفاقی وزراء کے علاوہ اعلیٰ عسکری حکام بھی شامل ہوں گے.
کمیٹی میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو بھی خصوصی طور پر شامل کیا گیا ہے، کمیٹی اکنامک ریوائیول پلان کے تحت قائم کردہ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل کے فیصلوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائےگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق معیشت کی بحالی کیلئے قائم کردہ ایپکس کمیٹی بیرونی سرمایہ کاری کے حوالے سے فریم ورک تیار کرے گی، اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہش مند ممالک کی سہولت کاری کرے گی، ابتدائی طور پر پانچ بڑے ملکوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
ان ممالک میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور بحرین شامل ہیں، یہ ممالک پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کیلئے رضامندی کا اظہار کرچکے ہیں،وفاقی حکومت کی ایپکس کمیٹی آئندہ تین سالوں میں ان ممالک سے پاکستان میں سرمایہ کاری کو یقینی بنائے گئی اور اس حوالے سے تمام امور کی مانیٹرنگ کرے گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے معاشی بحالی کیلئے ایک قومی پلان متعارف کروایا تھا، معاشی بحالی کے حوالے سے "اکنامکس ریوائیول پلان" کے عنوان سے جامع حکمت عملی تیار کی گئی ، اس پالیسی کے تحت "اسپیشل انوسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل" قائم کی گئی۔
اس پالیسی کا مقصد معاشی مسائل و بحرانوں کے حل اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں حائل مسائل رکاوٹیں دور کرنا ہے، حکمت عملی پر تیزی سے عمل درآمد کروانے کیلئے ایس آئی ایف کونسل قائم کی گئی، یہ کونسل سرمایہ کاروں کو سنگل ونڈو سہولیات فراہم کرنے کا کردار ادا کرے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3shehbazapexcommmmititit.jpg