
معیشت کیخلاف مہم چلانے والوں کیخلاف سخت ایکشن ہوگا,قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ
معیشیت کیخلاف مہم چلانے والے اب نہیں بچیں گے,قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سوشل میڈیا پر معیشت سے متعلق منظم مہم چلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا,
گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی معیشت کو سدھارنے کے مشن پر طویل مشاورت کی گئی، اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اجلاس کو بریفنگ بھی دی۔
وزیرخزانہ نے اجلاس میں ملک کے دیوالیہ ہونے کے خدشات کو مسترد کر دیا، اور چند ہفتوں میں معاشی حالت بہتر ہونے کا یقین بھی دلایا۔
اجلاس میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں شہید ہونے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور ان کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔
عسکری حکام کی جانب سے اجلاس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتِ حال پر بریفنگ دی گئی۔ قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں قومی ایکشن پلان کے تمام نکات پر عمل درآمد یقینی بنانے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں مرکز اور صوبوں کے درمیان کوآرڈینیشن بہتر بنانے کے لیے نیکٹا کے کردار، خیبر پختون خوا اور بلوچستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس اداروں کی بریفنگ کی روشنی میں قومی سلامتی کمیٹی نے اہم فیصلوں کی منظوری دی۔
اجلاس میں تحریک انصاف کی قیادت کے بیانات کا جائزہ بھی لیا گیا، شرکانے غیر ملکی ایجنڈے کا حصہ بننے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی تجویز بھی دی، اور سوشل میڈیا پر معیشت سے متعلق منظم مہم چلانے والوں پر ہاتھ ڈالنے کی سفارش کی,شرکا نے کہا کہ ملک کے ڈیفالٹ کرنے کا بیانیہ دشمن کا ایجنڈا ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کل ہونے والے دوسرے اجلاس میں ملکی معیشت اور سلامتی پر واضح گائیڈ لائن کی منظوری دے گی، اور دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائیوں کی منظوری بھی لی جائے گی۔
قومی سلامتی کمیٹی کے پیر کو ہونے والے اجلاس میں دہشت گردوں کے خاتمے کيلئے نیا آپریشن پلان بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
صحافی صدیق جان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ رانا ثناء اللہ کےمطابق قومی سلامتی کمیٹی کےاجلاس میں اسحاق ڈار نےآرمی چیف اورڈی جی آئی ایس آئی کےسامنےعمران خان کی ملک دشمنی کےثبوت رکھےاور ثابت کیا کہ اس وقت ملک کی معاشی تباہی کے ذمہ دار عمران خان ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1608902342002479107
صدیق جان کے مطابق ساتھ یہ دعویٰ بھی کیا کہ سب نے اسحاق ڈار کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/econnom1121.jpg